ہوم » نیوز » عالمی منظر

انتخابی ریلی میں ڈانس کرتے نظر آئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ، سوشل میڈیا پر ویڈیو ہوا وائرل

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (US President, Donald Trump) نے انتخابی ریلی میں ڈانس کرنے لگے جہاں انہیں دیکھ کر ان کے فینس بھی تھرکنے لگے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تابڑ توڑ وائرل ہو رہا ہے۔

  • Share this:
انتخابی ریلی میں ڈانس کرتے نظر آئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ، سوشل میڈیا پر ویڈیو ہوا وائرل
ڈانس کرتے نظر آئے ٹرمپ

ئامریکہ کا صدر الیکشن (US Election 2020)  تین نومبر کو ہونا ہے۔ انتخابی ریلی کی تاریخ جیے۔جیسے نزدیک آرہی ہے اس میں دلچسپ قصے بھی جڑتے جا رہے ہیں۔ ایک نیا قصہ جو حال ہی میں سامنے آیا ہے۔ دراصل یہ نیا قصہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (Doanld Trump) نے اپنی انوکھی حرکتوں سے جوڑ دیا ہے۔  ڈونالڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس  (Coronavirus) سے نجات پاتے ہی انتخابی تشہیر اجلاس میں جانا شروع کر دیا اور کہا کہ وہ پہلے سے زیادہ طاقتور محسوس کر رہے ہیں۔ ایسا ہی انہوں نے اورلینڈ اسٹین فورڈ میں ثابت کر دکھایا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (US President, Donald Trump) نے انتخابی ریلی میں ڈانس کرنے لگے جہاں انہیں دیکھ کر ان کے فینس بھی تھرکنے لگے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تابڑ توڑ وائرل ہو رہا ہے۔


امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (US President, Donald Trump) یہاں پہنچی بھیڑ کو دیکھ کر تقریر والے منچ پر ڈانس کرنے لگ گئے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے جیسے ہی تھرکنا شروع کیا ان کے فینس بھی تھرکنے لگے۔ وہاں پہنچی بھیڑ بہت پر جوش ہو اٹھی۔ حالانکہ اپوزیشن نے اس کا سوشل میڈیا پر کافی مذاق بھی اڑایا۔



ڈانس کا ویڈیو ٹویٹ ہونے پر ڈونالڈ  ٹرمپ کی ہوئی تنقید
ڈونالڈ ٹرمپ کے اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ان کی تنقید میں ناقدین نے یہ ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا شروع کر دیا کہ وہ یہ دکھانے کی کوشش میں مصروف ہو گئے ہیں کہ وہ پوری طرح سے تندرست ہوچکے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں نے ان کی ریلی  میں کوئی سوشل ڈسٹینسنگ نہیں رکھی اور نہ ہی ماسک پپہنا۔ ٹرمپ نے اس بات کیلئے حامیوں کو بالکل بھی نہیں ٹوکا۔



حالانکہ ڈونالڈ  ٹرمپ خود کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے 65 منٹ کی تقریر میں کورونا وائرس وبا کو لیکر ایک ہی بات کہی کہ وہ پہلے سے زیادپ اب خود کو طاقتور محسوس کر رہے ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 14, 2020 08:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading