ہوم » نیوز » عالمی منظر

US Election Result 2020: ڈونالڈ ٹرمپ نےکہا- دھاندلی کے ثبوت ہیں، اعلیٰ عدالت میں پیش کریں گے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مجھے پنسلوینیا میں7 لاکھ زیادہ ووٹ ملے، لیکن میرے ووٹ کم کرکے صرف 90 ہزار کی برتری دکھائی گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 06, 2020 02:51 PM IST
  • Share this:
US Election Result 2020: ڈونالڈ ٹرمپ نےکہا- دھاندلی کے ثبوت ہیں، اعلیٰ عدالت میں پیش کریں گے
ڈونالڈ ٹرمپ نےکہا- انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت ہیں، اعلیٰ عدالت میں پیش کریں گے۔ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکہ کے موجودہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر انتخابات چرانے کا الزام لگاتے ہوئےکہا ہے کہ وہ ان لوگوں کی دھاندلی کے ثبوت ہیں اعلیٰ عدالت میں پیش کریں گے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کل دیر رات ایک پریس کانفرنس میں جس کا کئی چینلوں نے یہ اندازہ لگا کر کوریض روکا دیا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں، الزام لگایا کہ انہیں دھوکہ دہی سے جیت سے روکا جا رہا ہے اور اس کے لئے الیکشن میں ملی بھگت سے دھاندلی کی گئی ہے۔ واضح رہے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ڈونالڈ ٹرمپ پر برتری حاصل کرلی ہے اور وہ جیت کے بہت قریب ہیں۔ حالانکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو امید ہے کہ وہ واپسی کریں گے اور انہیں جیت حاصل ہوگی۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مجھے پنسلوینیا میں7 لاکھ زیادہ ووٹ ملے، لیکن میرے ووٹ کم کرکے صرف 90 ہزار کی برتری دکھائی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈیموکریٹس چوری نہ کرتے تو میں جیت جاتا کہا کہ بہرحال ان مداخلتوں کے باوجود وہ فلوریڈا، آئیوا، انڈیانا اور اوہائیو کی اہم ریاستوں کو جیتنے میں کامیاب رہے۔


ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ڈونالڈ ٹرمپ پر برتری حاصل کرلی ہے اور وہ جیت کے بہت قریب ہیں۔ حالانکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو امید ہے کہ وہ واپسی کریں گے اور انہیں جیت حاصل ہوگی۔
ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ڈونالڈ ٹرمپ پر برتری حاصل کرلی ہے اور وہ جیت کے بہت قریب ہیں۔ حالانکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو امید ہے کہ وہ واپسی کریں گے اور انہیں جیت حاصل ہوگی۔


ڈونالڈ ٹرمپ کا کہا کہ سب دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے اور ان کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں، جسے وہ اعلیٰ عدالت میں پیش کریں گے۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہرکی کہ بڑے پیمانے پر قانونی چارہ جوئی ہو گی اور ملک کی سالمیت کو قائم رکھنے کا مقصد کامیاب ہوگا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے اختتام پربہر حال صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے انکارکیا۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ڈونالد ٹرمپ نے دھاندلی کے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 06, 2020 02:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading