ہوم » نیوز » عالمی منظر

US Election Result 2020: مسلم رائے دہندگان نے جو بائیڈن کو 69 فیصد ووٹ دیا جبکہ ٹرمپ کو ملے محض 17 فیصد ووٹ

پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق 2017 میں امرکہ میں تقریباً 3.45 ملین مسلمان ہیں اور کل امریکی آبادی کا تقریباً 1.1 فیصد مسلم آبادی ہے۔ سال 2016 کے الیکشن میں موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو 13 فیصد مسلم ووٹ ملے تھے جبکہ 2020 میں ڈونالڈ ٹرمپ کو 4 فیصد زیادہ حمایت حاصل ہوئی ہے۔

  • Share this:

واشنگٹن: امریکہ میں انتخابات میں ہر دن نئے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ کئی گروپ جو بائیڈن کو حمایت دے رہے ہیں۔ وہیں کئی گروپ ایسے بھی ہیں جو ڈونالڈ ٹرمپ کے مخالف بن کر ابھرے ہیں۔ امریکہ میں مسلم شہری آزادی کی وکالت کرنے والی ایک تنظیم ’مسلم سول لبرٹی اینڈ ایڈوکیسی آرگنائزیشن کی طرف سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق تقریباً 69 فیصدی مسلم رائے دہندگان نے اپنا ووٹ ڈیموکریٹک صدر عہدے کے امیدوار جو بائیڈن کو دیا جبکہ صرف 17 فیصد مسلم رائے دہندگان نے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو حمایت دی ہے۔ کاونسل آن امریکن اسلامک - رلیشنس (سی اے آئی آر) ملک کے مسلمانوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی تنظیم ہے، جس نے منگل کو 2020 کے مسلم ووٹر پریسیڈنشیل الیکشن ایگزٹ پول کے نتائج جاری کئے۔

امریکہ میں 3.45 ملین سے زیادہ مسلمانوں کی آبادی

پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق 2017 میں امرکہ میں تقریباً 3.45 ملین مسلمان ہیں اور کل امریکی آبادی کا تقریباً 1.1 فیصد مسلم آبادی ہے۔ سال 2016 کے الیکشن میں موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو 13 فیصد مسلم ووٹ ملے تھے جبکہ 2020 میں ڈونالڈ ٹرمپ کو 4 فیصد زیادہ حمایت حاصل ہوئی ہے۔

ایک سروے کے مطابق تقریباً 69 فیصدی مسلم رائے دہندگان نے اپنا ووٹ ڈیموکریٹک صدر عہدے کے امیدوار جو بائیڈن کو دیا جبکہ صرف 17 فیصد مسلم رائے دہندگان نے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو حمایت دی ہے۔
ایک سروے کے مطابق تقریباً 69 فیصدی مسلم رائے دہندگان نے اپنا ووٹ ڈیموکریٹک صدر عہدے کے امیدوار جو بائیڈن کو دیا جبکہ صرف 17 فیصد مسلم رائے دہندگان نے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو حمایت دی ہے۔

سی اے آئی آر کا سروے

کاونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنس (سی اے آئی آر) نے اپنے سروے میں 844 رجسٹر مسلم رائے دہندگان فیملی کو شامل کیا تھا۔ اس سروے میں 84 فیصد مسلم رائے دہندگان نے مانا کہ انہوں نے امریکہ کے انتخابات میں ووٹنگ کی ہے، جس میں جو بائیڈن کے حق میں 69 فیصد ووٹ گئے اور ٹرمپ کو محض 17 فیصد مسلم ووٹ ملے۔ سی اے آئی آر نے کہا کہ اس الیکشن میں ریکارڈ توڑ 10 لاکھ سے زیادہ امریکی مسلم رائے دہندگان نے ووٹنگ کی۔

کاونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنس (سی اے آئی آر) کے قومی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نہاد اواد نے کہا کہ مسلم برادری کو صدارتی انتخابات سمیت ملک کی کئی اہم عمل کے نتائج کرنے کی صلاحیت ہے، جسے قومی سطح پر منظوری بھی ملی ہوئی ہے۔ سرکاری معاملوں کے سی اے آئی آر ڈائریکٹر رابرٹ ایس میککا نے کہا کہ مقامی، ریاست اور قومی سیاست میں مسلم برادری کے کردار سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے منتخب ہوئے لیڈروں سے سبھی امریکی شہریوں اور مذہبی حقوق کو یقینی بنانے کا مطالبہ کریں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 05, 2020 01:36 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading