ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر لیڈران نے ووٹوں کی گنتی کے طریقہ کار پر اٹھائے سوال

فاکس کے ساتھ گفتگو میں سینیٹر گراہم نے انتخابی فاتح کے بارے میں کسی نتیجے پر جلدبازی نہ کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ یہ چناؤ لڑا گیا ہے اور میڈیا یہ طے نہیں کرے گا کہ الیکشن کس نے جیتا۔حالانکہ امریکی میڈیا نے صدارتی انتخابات میں فاتح کے طور پر جو بائیڈن کو پیش کیا ہے۔

  • Share this:
ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر لیڈران نے ووٹوں کی گنتی کے طریقہ کار پر اٹھائے سوال
ڈونلڈ ٹرمپ کی فائل فوٹو

واشنگٹن۔ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت ریپبلکن پارٹی کے متعدد لیڈران اور دیگر رہنماؤں نے صدارتی انتخابات میں ہوئی ووٹوں کی گنتی کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے ہیں۔ ریپبلکن پارٹی کے اعلی سینیٹروں میں سے سینیٹر لنڈسے گراہم اور ٹیڈ کروز نے بھی گنتی کے کچھ طریقوں پر سوال اٹھائے ہیں۔


فاکس کے ساتھ گفتگو میں سینیٹر گراہم نے انتخابی فاتح کے بارے میں کسی نتیجے پر جلدبازی نہ کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ یہ چناؤ لڑا گیا ہے اور میڈیا یہ طے نہیں کرے گا کہ الیکشن کس نے جیتا۔حالانکہ امریکی میڈیا نے صدارتی انتخابات میں فاتح کے طور پر جو بائیڈن کو پیش کیا ہے۔ انہوں نے ووٹوں کی گنتی کے پیش نظر سامنے آئے کچھ تضادات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ’’ٹرمپ کی ٹیم نے پنسلوانیا میں ابتدائی ووٹوں اور غیر حاضر بیلٹ پیپروں کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ ووٹ دینے والے سو سے زائد ایسے افراد تھے جو مرچکے ہیں۔ ایسے 15 لوگوں کی تو تصدیق بھی ہوگئی ہے۔


اس کے علاوہ سنیٹر ٹیڈ کروز نے بھی اسی طرح کے خدشات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مشی گن کی تمام 47 کاؤنٹیوں میں صدارتی انتخابات کے دوران ووٹنگ کے لئے استعمال کئے جانے والے سافٹ ویئر کی تحقیقات کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2000 میں ہوا انتخابی تنازعہ جب سپریم کورٹ پہنچا تو اسے حل کرنے میں 36 دن لگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا عمل اس الیکشن کے بارے میں بھی ہونا چاہئے۔



میلانیا نے دیا ٹرمپ کا ساتھ

ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے امریکی الیکشن کے بارے میں کچھ منٹوں کے فرق پر ٹویٹ کر کے الیکشن کے نتیجوں کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ سبھی ووٹوں کی گنتی ہونی چاہئے۔ امریکیوں کو شفاف طریقے سے کرائے گئے انتخابات کا حق ہے۔ دوسری طرف، اتوار کو ٹرمپ ورجینیا کے گولف کلب میں تھے جہاں انہوں نے بائیڈن کو فاتح بتانے کے لئے میڈیا پر نشانہ سادھا۔ ٹرمپ نے کہا ' میڈیا کب سے یہ طئے کرنے لگا کہ ہمارا اگلا صدر کون ہو گا'۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 09, 2020 08:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading