ہوم » نیوز » عالمی منظر

US Election: جو بائیڈن کی جیت سے پاکستان میں خوشی، وزیر اعظم عمران خان نے دی مبارکباد

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر جو بائیڈن کی شاندار جیت کے بعد پاکستان پرجوش نظر آ رہا ہے۔ ایسا اس لئے بھی ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جس طرح سے عوامی پلیٹ فارموں سے بار بار پاکستان کو لتاڑا، اس سے پڑوسی ملک خار کھائے بیٹھا ہے۔

  • Share this:
US Election: جو بائیڈن کی جیت سے پاکستان میں خوشی، وزیر اعظم عمران خان  نے دی مبارکباد
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی فائل فوٹو

اسلام آباد۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر جو بائیڈن (Joe Biden) کی شاندار جیت کے بعد پاکستان (Pakistan) پرجوش نظر آ رہا ہے۔ ایسا اس لئے بھی ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جس طرح سے عوامی پلیٹ فارموں سے بار بار پاکستان کو لتاڑا، اس سے پڑوسی ملک خار کھائے بیٹھا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی چار سالہ مدت کار کے دوران امریکہ اور پاکستان کے رشتے کافی متاثر ہوئے۔ ایسے میں بائیڈن کی جیت کے بعد پاکستان کو امریکہ سے اچھے رشتوں کی امید بڑھی ہے۔ اس بیچ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی بائیڈن کو مبارکباد دی ہے۔ ساتھ ہی غیر قانونی ٹیکس چوری سمیت کئی معاملوں پر امریکہ کے ساتھ کام کرنے کی امید جتائی ہے۔


پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز شریف نے بھی بائیڈن کو امریکہ کا صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ بائیڈن کے امریکہ کا صدر بننے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو جیت کی مبارکباد دی۔ ساتھ ہی گلوبل سمٹ آن ڈیموکرسی اور غیر قانونی ٹیکس چوری کو ختم کرنے اور بدعنوان طریقے سے ملک کی املاک کے لین دین میں شامل لوگوں پر لگام لگانے کو لے کر ساتھ کام کرنے کی امید جتائی ہے۔ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم افغانستان سمیت دوسرے علاقوں میں امن اور سلامتی کے لئے امریکہ کے ساتھ کام کرنا جاری رکھیں گے۔



امریکہ اور پاکستان کے درمیان بہتر رشتوں کے لئے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی ٹویٹ کر کے جو بائیڈن کو تاریخی جیت پر مبارکباد دی ہے۔


نواز شریف نے لکھا کہ ہم آپ کی قیادت میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان بہتر رشتوں کے منتظر ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 09, 2020 09:19 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading