ہوم » نیوز » عالمی منظر

US Election Results 2020: جو بائیڈن کا ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام، ' ہم مخالف ہو سکتے ہیں لیکن دشمن نہیں'

غور طلب ہے کہ امریکہ کے صدارتی الیکشن کے نتائج ابھی نہیں آئے ہیں۔ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن اور ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ حالانکہ کئی نیوز چینلوں اور ایجنسیوں نے بائیڈن کے فاتح ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

  • Share this:
US Election Results 2020: جو بائیڈن کا ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام، ' ہم مخالف ہو سکتے ہیں لیکن دشمن نہیں'
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی فائل فوٹو

واشنگٹن۔ امریکہ کے صدارتی الیکشن (US Election Results 2020) میں ریپبلیکن امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) کے خلاف اچھی سبقت بنا چکے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن (Jo Biden) کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ ہندستانی وقت کے مطابق، ہفتے کی صبح بائیڈن نے اپنے حامیوں اور ملک سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے ایک طرف جہاں لوگوں سے امن اور تحمل بنائے رکھنے کی اپیل کی تو وہیں دوسری طرف ٹرمپ کو بھی واضح پیغام دے دیا۔ بتا دیں کہ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر وہ ہارتے ہیں تو وہ قانونی لڑائی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


غور طلب ہے کہ امریکہ کے صدارتی الیکشن کے نتائج ابھی نہیں آئے ہیں۔ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن اور ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ حالانکہ کئی نیوز چینلوں اور ایجنسیوں نے بائیڈن کے فاتح ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بیچ قوم کے نام اپنے خطاب میں بائیڈن نے ٹرمپ کو پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مخالف ہو سکتے ہیں، لیکن ہم دشمن نہیں ہیں۔ ہم امریکی ہیں۔ سابق نائب صدر نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا ہو گا کہ ہماری سیاست کا مقصد بےرحمانہ جنگ نہیں ہے۔


ہمیں پر امن رہنے کی ضرورت۔ بائیڈن


بائیڈن نے کہا۔ ' ہمیں پتہ ہے کہ اس الیکشن کے بعد کشیدگی بڑھ سکتی ہے جیسا کہ حال ہی میں ہوا تھا۔ لیکن ہمیں پر امن رہنے کی ضرورت ہے۔ صبر رکھیں اور اس عمل کو پورا کرنے دیں کیونکہ ہم سبھی ووٹوں کی گنتی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ' ہم 24 سال میں ایریزونا جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹ ہوں گے۔ ہم 28 سال میں جارجیا جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹ ہوں گے'۔ بائیڈن نے کہا کہ امریکی عوام نے ہمیں کووڈ اور معیشت اور ماحولیاتی تبدیلی پر کارروائی کے لئے ایک مینڈیٹ دیا ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ ہر گھنٹے یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ امریکہ کی بڑی تعداد نے تبدیلی کو چنا۔ اس سے واضح ہو رہا ہے کہ ہم دوڑ جیت جائیں گے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 07, 2020 01:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading