US Election Result: ٹرمپ بولے۔ اگر قانونی ووٹوں کی گنتی کی جائے تو میں جیت جاؤں گا
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’ہمیں یقین ہے کہ ہم انتخابات آسانی سے جیت جائیں گے۔ ہمارا ماننا ہے کہ انتخابی نتائج کے حوالے سے بہت ساری درخواستیں دائر کی جائیں گی کیونکہ ہمارے پاس انتخاب میں دھاندلی کے کافی ثبوت ہیں۔ شاید ملک کی اعلی عدالت اس کا فیصلہ کرسکتی ہے‘‘۔
- UNI
- Last Updated: Nov 06, 2020 11:00 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فائل فوٹو
واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج سے متعلق سپریم کورٹ کوئی حتمی فیصلہ کر سکتی ہے۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’ہمیں یقین ہے کہ ہم انتخابات آسانی سے جیت جائیں گے۔ ہمارا ماننا ہے کہ انتخابی نتائج کے حوالے سے بہت ساری درخواستیں دائر کی جائیں گی کیونکہ ہمارے پاس انتخاب میں دھاندلی کے کافی ثبوت ہیں۔ شاید ملک کی اعلی عدالت اس کا فیصلہ کرسکتی ہے‘‘۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر انتخابات میں اپنی فتح کا دعوی کرتے ہوئے کہا ’’اگر قانونی ووٹوں کی گنتی کی جاتی ہے تو میں آسانی سے جیت جاؤں گا۔ میں فیصلہ کن اہم سمجھی جانے والی متعدد ریاستوں کو جیت چکا ہوں۔ ہم نے تاریخی فتح درج کر لی ہے‘‘۔ ریپبلکن امیدوار ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ان کے انتخابی مبصرین کو نتائج کا تجزیہ کرنے سے روکا جارہا ہے۔ ٹرمپ نے پنسلوینیا اور جارجیا میں فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایریزونا کو بھی جیتنے جارہے ہیں۔
“We can both claim the states, but ultimately I have a feeling judges are going to have to rule”
Donald Trump alleges fraud - without any evidence: “There has been a lot of shenanigans and we can’t stand for that in our country”https://t.co/fVQ13KG8wT pic.twitter.com/K8nArjuYOP
— BBC News (World) (@BBCWorld) November 6, 2020
اس سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے ہر ووٹ کی گنتی کئے جانے کی بات دہراتے ہوئے امریکی شہریوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ جو بائیڈن نے ڈیلاویئر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’امریکہ میں ہر ووٹر خوفزدہ ہے۔ اس ملک کے عوام جس طرح سے ووٹ دیتے ہیں، اس ہر ووٹ کی گنتی کی جانی چاہئے اور ایسا ہی ہوگا‘‘۔
فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے سخت جد وجہد کے بعد مشی گن اور وسکانسن صوبوں میں کامیابی کے بعد 264 الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔ امریکہ کا اگلے صدر بننے کے لئے انہیں 270 کے جادوئی عدد تک پہنچنے کے لئے صرف چھ الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہے۔