ہوم » نیوز » عالمی منظر

US Elections 2020: ہند نزاد کملا ہیرس کو بائیڈن نے بنایا نائب صدر عہدے کی امیدوار

کملا ہیرس نائب صدارتی امیدوار کے لیے نامزد پہلی ڈیموکریٹ سیاہ فام شخصیت ہیں۔ وہ کیلی فورنیا سے سینیٹر ہیں

  • Share this:
US Elections 2020: ہند نزاد کملا ہیرس کو بائیڈن نے بنایا نائب صدر عہدے کی امیدوار
ہند نژاد کملا ہیرس کو بائیڈن نے بنایا نائب صدر عہدے کی امیدوار

واشنگٹن۔ امریکی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ہند نزاد سینیٹر کملا ہیرس کو نائب صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ بائیڈن نے منگل کو کیلیفورنیا کی سابق اٹارنی جنرل کملا ہیرس کو نائب صدر بنانے کا اعلان کیا۔ ان کے نام کی توثیق ڈیموکریٹ کنونشن میں کی جائے گی۔ کملا ہیرس نائب صدارتی امیدوار کے لیے نامزد پہلی ڈیموکریٹ سیاہ فام شخصیت ہیں۔ وہ کیلی فورنیا سے سینیٹر ہیں اور وہ ماضی میں جوبائیڈن پر کڑی تنقید کرچکی ہیں۔


صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے کملا ہیرس کو چنا ہے، کملا ہیرس ملک کی بہترین پبلک سرونٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے اور کملا ہیرس کو بڑے بینکوں سے لڑتے دیکھا ہے، میں نے انہیں لوگوں کی زندگیاں بہتر بناتے دیکھا ہے، میں نے اپنے بیٹے اور کملا کو خواتین اور بچوں کو استحصال سے بچاتے دیکھا ہے۔ مجھے پہلے بھی فخر تھا اور آج بھی کملا کو نائب صدارتی امیدوار بناتے ہوئے فخر ہے۔



جو بائیڈن اور ان کی نائب صدارتی امیدوار کملا ہیرس کل ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔ امریکہ کے صدارتی الیکشن تین نومبر کو ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کا جو بائیڈن سے مقابلہ ہوگا۔


بتا دیں کہ اس سے پہلے دو بار کسی خاتون کو نائب صدر عہدے کے لئے امیدوار بنایا گیا تھا۔ سال  2008 میں ریپبلکن پارٹی نے سارا پیلن کو اپنا امیدوار بنایا تھا اور 1984 میں ڈیموکریٹک پارٹی نے گرالڈن فیرارو کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ لیکن دونوں ہی الیکشن ہار گئی تھیں۔ امریکہ کی دونوں بڑی ہارٹیوں نے آج تک کسی سیاہ فام خاتون کو صدر عہدے کا امیدوار نہیں بنایا ہے اور آج تک کوئی امریکی خاتون صدر کا الیکشن جیت نہیں سکی ہے۔ تین نومبر کو ہونے جا رہے امریکی الیکشن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ نائب صدر مائک پنس کو ہی اس بار بھی امیدوار بنایا ہے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 12, 2020 10:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading