ہوم » نیوز » عالمی منظر

US Elections Result 2020: جو بائیڈن نے مینے ریاست میں ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دی

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے جاری گنتی کے درمیان ریاست مینے میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ہرادیا ہے۔ ایسوسی ایٹیڈ پریس نے بدھ کو یہ معلومات دی ہے۔

  • Share this:
US Elections Result 2020: جو بائیڈن نے مینے ریاست میں ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دی
امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے جاری گنتی کے درمیان ریاست مینے میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ہرادیا ہے۔ ایسوسی ایٹیڈ پریس نے بدھ کو یہ معلومات دی ہے۔

واشنگٹن: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے جاری گنتی کے درمیان ریاست مینے میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ہرادیا ہے۔ ایسوسی ایٹیڈ پریس نے بدھ کو یہ معلومات دی ہے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مسٹر بائیڈن کو 53.4 فیصدی اور مسٹر ٹرمپ کو 43.7 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔صدارتی انتخابات کے دوران مینے ریاست میں 85 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔



فاکس نیوز کے مطابق جو بائیڈن فی الحال 220 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ بھی بہت پیچھے نہ ہوکر 213 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔دونوں کے درمیان سخت مقابلہ چل رہا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اوہیو اور فلوریڈا سمیت 16 ریاستوں پر قبضہ کیا ہے جبکہ مسٹر بائیڈن نے نیویارک اور کیلیفورنیا سمیت 12ریاستوں میں برتری حاصل کی ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن اور ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ بائیڈن نے ڈونالڈ  ٹرمپ پر برتری حاصل کر لی ہے۔ حالانکہ ڈونالڈ  ٹرمپ بھی بہت پیچھے نہیں ہیں۔ کانگریس (وفاقی پارلیمان) کے انتخاب میں ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کی جانب گامزن ہے جبکہ سینیٹ میں مقابلہ کانٹے کا ہو گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ اوہایو اور فلوریڈا سمیت 16 ریاستوں پر قبضہ کیا ہے جبکہ مسٹر بائیڈن کو نیویارک اور کیلیفورنیا سمیت 12 ریاستوں میں سبقت حاصل ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق بائیڈن 270 الیکٹورل کالج ووٹ جیتنے کی دوڑ میں بائیڈن فی الحال 220 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں جبکہ مسٹر ٹرمپ بھی بہت پیچھے نہیں ہیں اور انھیں 213 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔

صدارتی الیکشن 2020 کو واقعی مسٹر ٹرمپ کی پہلی مدت کار کے حوالے سے انتدابی عمل مانا جا رہا ہے۔ رواں برس سامنے آنے والی عالمی وبا ’کووِڈ۔19‘، معیشت پر اس کے اثرات اور بلیک (کالے) افراد کے خلاف پولیس کی بربریت کے الزامات پر شہری بد امنی جیسے مسائل پر ڈونالڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ علاوہ ازیں مسٹر ٹرمپ کی ’امریکہ فرسٹ‘ پالیسی نے وسیع پیمانے پر ملک کے عالمی مستقل اتحاد اور تجارتی تعلقات میں تبدیل کر دیا ہے لہٰذا پوری دنیا کی نظر امریکی رائے دہندگان پر ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 04, 2020 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading