ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی میں امریکی سفارت خانہ پر دہشت گردانہ حملے کا اندیشہ ، پورے علاقہ میں ہائی الرٹ

ترکی میں واقع امریکی سفارت خانہ نے دہشت گردانہ حملے کا الرٹ جاری کیا ہے ۔ سفارت خانہ نے کہا ہے کہ اس کو امریکیوں اور دیگر غیر ملکیوں پر ممکنہ حملے کی خبر ملی ہے ، اس وجہ سے سفارت خانہ کی سبھی سروسیز عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں ۔

  • Share this:
ترکی میں امریکی سفارت خانہ پر دہشت گردانہ حملے کا اندیشہ ، پورے علاقہ میں ہائی الرٹ
ترکی میں امریکی سفارت خانہ پر دہشت گردانہ حملے کا اندیشہ ، پورے علاقہ میں ہائی الرٹ

ترکی میں واقع امریکی سفارت خانہ نے جمعہ کو دہشت گردانہ حملے کا الرٹ جاری کیا ہے ۔ سفارت خانہ نے کہا ہے کہ اس کو امریکیوں اور دیگر غیر ملکیوں پر ممکنہ حملے کی خبر ملی ہے ۔ اس وجہ سے سفارت خانہ کی سبھی سروسیز عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں ۔ پورے علاقہ میں لوگوں کی سرگرمیوں پر روک لگا کر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔ ترکی کی سیکورٹی فورسیز نے بھی سفارت خانہ جانے والے راستے پر سیکورٹی سخت کردی ہے ۔


امریکی سفارت خانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی میں امریکی مشن کو استنبول اور دیگر ممکنہ مقامات پر امریکی قونصل جنرل سمیت امریکی شہریوں پر ممکنہ دہشت گردانہ حملے یا انہیں اغوا کئے جانے کے امکان کے بارے میں قابل اعتماد خبر ملی ہے ۔ ترکی کی راجدھانی عنقرہ میں سفارت خانہ نے امریکی شہریوں سے بڑے دفاتر ، شاپنگ مال اور ان کی آمد ورفت کے دیگر مقامات پر احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔


شام میں بڑی تعداد میں دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں


خطرے کے پیش نظر ترکی میں سبھی امریکی قونصلیٹ میں شہریوں اور ویزا خدمات عارضی طور پر بند رہیں گی ۔ اسلامک اسٹیٹ گروپ اور ایک ممنوعہ کردش تنظیم نے 2015 اور 2017 کے درمیان ترکی میں خطرناک دھماکے کئے تھے ۔ عنقرہ میں ایک شدت پسند تنظیم نے امریکی سفارت خانہ کو بھی نشانہ بنایا تھا ۔

ترکی کے استنبول میں 2016 کے کار بم دھماکہ میں 48 لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ 2017 میں اسی شہر کے ایک نائٹ کلب پر ایک حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 39 لوگوں کو مار ڈالا تھا ۔ ترکی کو آئی ایس آئی ایس لڑاکوں کے علاقہ کردش تنظیموں سے بھی حملے کا خطرہ ہے ۔ اسٹریٹجک طور پر ترکی سے متصل شام میں بڑی تعداد میں دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 23, 2020 11:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading