ہوم » نیوز » عالمی منظر

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح آج، اسرائیلی وزیر اعظم کی استقبالیہ تقریب ناکام

تل ابیب۔ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح آج ہو گا۔ افتتاح سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بلائی گئی استقبالیہ تقریب ناکام ہو گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: May 14, 2018 10:31 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح آج، اسرائیلی وزیر اعظم کی استقبالیہ تقریب ناکام
مسجد اقصیٰ: فائل فوٹو

تل ابیب۔ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح آج ہو گا۔  افتتاح سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بلائی گئی استقبالیہ تقریب ناکام ہو گئی۔ زیادہ تر غیر ملکی سفیر شریک نہیں ہوئے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیل نے 86 ملکوں کو دعوت دی جن میں سے صرف 33 نے شرکت کی تصدیق کی، 53شریک نہیں ہوئے ۔


صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کوشنر اور امریکی وزیر خزانہ آئے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریب میں ہنگری، رومانیہ، چیک ری پبلک ، فلپائن، تھائی لینڈ اور ویت نام کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔


تقریب سے خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے سفارت خانے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیں کیونکہ یہ ایک درست اقدام ہے اور اس سے امن قائم ہوگا ۔ دوسری جانب فلسطین نے امریکی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔


First published: May 14, 2018 10:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading