اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امریکی سفیر نے یو این میں کہا-شمالی کوریا کے میزائل تجربات اقوام متحدہ کا بناتے ہیں ’مذاق‘، اتحاد کی اپیل کی

    امریکی سفیر نے یو این میں کہا-شمالی کوریا کے میزائل تجربات اقوام متحدہ کا بناتے ہیں ’مذاق‘، اتحاد کی اپیل کی

    امریکی سفیر نے یو این میں کہا-شمالی کوریا کے میزائل تجربات اقوام متحدہ کا بناتے ہیں ’مذاق‘، اتحاد کی اپیل کی

    چین اور روس کے سفیروں نے امریکہ پر جنوبی کوریا کے ساتھ بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقیں کر کے کشیدگی بھڑکانے کا الزام لگایا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Inter, IndiaNewyork
    • Share this:
      اقوام متحدہ (یو این) مین امریکی سفیر لینڈا تھامس گرین فیلڈ نے جمعہ کو کہا کہ شمالی کوریا کے میزائلئ تجربات اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کا ’مذاق‘ اڑاتے ہیں۔ انہوں نے سبھی ممالک سے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شمالی کوریا کا ساتھ دینے کے لیے چین اور روس پر تنقید کی۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے یہ اطلاع دی ہے۔

      امریکہ نے روس اور چین پر لگایا الزام
      امریکہ نے روس اور چین پر اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی آگے کی کارروائی سے شمالی کوریا کو سیکورٹی فراہم کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ جوڑی پیونگ یانگ کے بیلسٹک میزائل تجربات کو صحیح ٹھہرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ شمالی کوریا، جسے رسی طور سے ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا (ڈی پی آر کے) کے طور پر جانا جاتا ہے، نے کئی میزایلیں داغی، جس میں ممکنہ طور پر ناکام بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل ہے۔ جس کے بعد امریکہ، برطانیہ، فرانس، البانیہ، آئرلینڈ اور ناروے نے سلامتی کونسل سے جمعہ کو اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

      لینڈا تھامس گرینڈ فیلڈ نے روس اور چین کا ذکر کرتے ہوئے کونسل میں کہا کہ، آپ کو سیکورٹی کونسل کی ذمہ داریوں کو چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ڈی پی آر کے یوکرین میں آپ کے جارحانہ جنگ کو فروغ دینے کے لیے آپ کو ہتھیار بیچ سکتا ہے، یا کیونکہ آپ کو لگتا ہے کہ وہ امریکہ کے خلاف ایک اچھا علاقائی مزاحمت کرتے ہیں۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      آخر کیا ہے R-20 سمٹ؟ جانیے اسلام سے جوڑ کر کیوں ہورہی ہے اس پر بحث

      یہ بھی پڑھیں:
      ایغور مسلمانوں پر ظلم کررہا ہے چین، اقوام متحدہ کے 50 ارکان نے کی مذمت

      چین اور روس نے امریکہ پر لگایا یہ الزام
      سفیروں نے کہا کہ روس اور چین کے شمالی کوریا کی نئے میزائل تجربات پر سیکورٹی کونسل کی کسی بھی کارروائی کے لیے رضامند ہونے کا امکان نہیں ہے۔ وہیں، چین اور روس کے سفیروں نے امریکہ پر جنوبی کوریا کے ساتھ بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقیں کر کے کشیدگی بھڑکانے کا الزام لگایا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: