امریکی جنگی طیارہ ایف۔16 حادثے کا شکار، پانچ زخمی، پائلٹ نے ایسے بچائی اپنی جان

اس حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے حالانکہ پائلٹ کود کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔

May 17, 2019 11:08 PM IST | Updated on: May 17, 2019 11:12 PM IST
امریکی جنگی طیارہ ایف۔16 حادثے کا شکار، پانچ زخمی، پائلٹ نے ایسے بچائی اپنی جان

علامتی تصویر

امریکی جنگی طیارہ ایف۔16 کیلی فورنیا کے نزدیک مشقی پرواز کے دوران جمعرات کو حادثے کا شکار ہوکر ’مارچ ائر ریزرو بیس‘ کے نزدیک ایک تجارتی عمارت پر گرگیا۔ اس حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے حالانکہ پائلٹ کود کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔

ایئرا بیس کے نائب سربراہ ڈیموتھی ہولیڈے نے بتایا کہ جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہوکر ہوائی اڈے سے ملحق عمارت وین بیرن بولیورڈ پر گرگیا۔ پائلٹ نے طیارہ کے حادثے ہونے سے پہلے کود کر اپنی جان بچالی۔ طبی جانچ کے لئے اسے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

ڈیموتھی نے بتایا کہ ’’حادثہ اس وقت ہوا جب پائلٹ معمول کے مشق کے بعد لینڈنگ کررہا تھا۔ طیارہ میں پائلٹ کے علاوہ اور کوئی سوار نہیں تھا۔ اس حادثے میں پانچ شہری زخمی ہوئے ہیں۔

ہوائی اڈئے کے شہری معاملوں کے ڈائرکٹر میجر پیری کوونگٹن نے بتایا کہ پائلٹ کو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جنگی طیارہ میں آگ لگ گئی تھی اور وہ ہوائی اڈے سے ملحق ایک ویئر ہاؤس پر گرگیا۔

Loading...

Loading...