ہوم » نیوز » عالمی منظر

بدعنوانی مخالف مہم کے تحت درجنوں گرفتاریوں کے بعد امریکہ کی سعودی عرب سے تازہ حالات پر گفتگو

امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر سے وہاں کے تازہ حالات پر بات چیت کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 10, 2017 10:26 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بدعنوانی مخالف مہم کے تحت درجنوں گرفتاریوں کے بعد امریکہ کی سعودی عرب سے تازہ حالات پر گفتگو
امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر سے وہاں کے تازہ حالات پر بات چیت کی۔

واشنگٹن : امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر سے وہاں کے تازہ حالات پر بات چیت کی۔ سعودی عرب میں بدعنوانی کے نام پر انتظامیہ میں اعلیٰ سطح پر درجنوں گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نيورٹ نے کہا امریکہ نے آٹھ نومبر کو لبنان کے وزیر اعظم کے عہدہ سے اچانک استعفی دینے والے سعد الحريري سے ملاقات کی تھی۔ مسٹر حریری نے سعودی عرب میں لبنان کے وزیر اعظم کے طور پر استعفی دے دیا تھا۔ نيورٹ سے مسٹر حریری کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے حریری کے ساتھ ملاقات کے مقام اور ان کی موجودہ حالت کے بارے میں معلومات دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے مسٹر حریری کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو ’حساس، ذاتی، سفارتی گفت و شنید‘ بتایا۔

First published: Nov 10, 2017 10:26 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading