ہوم » نیوز » عالمی منظر

مسعود اظہر کو 'عالمی دہشت گرد' قرار دینے کو لیکر چین کو منا رہے ہیں امریکہ، برطانیہ اور فرانس

چین نےمسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دئے جانےکے تعلق میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونس پابندی سے متعلق کمیٹی میں پیش کردہ تجویز کو بدھ کو چوتھی مرتبہ روک دیا۔

  • Share this:
مسعود اظہر کو 'عالمی دہشت گرد' قرار دینے کو لیکر چین کو منا رہے ہیں امریکہ، برطانیہ اور فرانس
مسعود اظہر: فائل فوٹو

دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو اقوام متحد کی سلامتی کونس کی عالمی دہشت گرد کی فہرست میں شامل کرانے کو لیکر حکومت چوطرفہ دباؤ بنائے ہوئے ہے۔ ادھر اس تجویز پر چین کو راضی کرنے کیلئے یو این ایس سی کے مستقل رکن امریکہ، فرانس اور برطانیہ اس سے بات چیت کر رہے ہیں۔ اس معاملے کے جانکار لوگوں کے مطابق اگر اس کوشش کے باوجود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار نہیں دیا جاتا ہے تو تین مستقل رکن اس مسئلے پر کھلی بحث کیلئے اقوام متحدہ کی سب سے طاقتوربرانچ میں تجویز پیش کرانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔


وہیں ہندستان کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ہندستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندی سے متعلق کمیٹی کے ساتھ مسعود کو عالمی دہشت گرد قرار دینے پر اب بھی کام کر رہا ہے۔ ذرائع نےبتایا کہ ہندستان اس معاملے مین جتنا ممکن ہوگا اتنا صبر کرےگا۔ ہم محتاط ہیں اور امید ہے کہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ چین کو پاکستان کے ساتھ کئی مسئلوں کو سلجھانا ہے۔ ہمارے پاس 14 ارکان کی حمایت ہے۔


بتادیں کہ چین نےمسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دئے جانےکے تعلق میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونس پابندی سے متعلق کمیٹی میں پیش کردہ تجویز کو بدھ کو چوتھی مرتبہ روک دیا۔ اس تجویز کو امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے پیش کیا تھا۔ وہیں ہندستان نے چین کے اس رخ کے لئے مایوسی ظاہر کی ہے اور تجویز پیش کرنے والے ملکوں نے چیلنج دیا ہے کہ وہ اپناہدف حاصل کرنے کیلئے دیگر قدموں پر غور کریں گے۔
First published: Mar 20, 2019 01:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading