حماس کے ٹوئٹر استعمال کرنے پر پابندی کی درخواست

Jun 12, 2019 11:04 AM IST | Updated on: Jun 12, 2019 11:04 AM IST
حماس کے ٹوئٹر استعمال کرنے پر پابندی کی درخواست

فائل فوٹو

امریکہ میں 16 ممبران پارلیمنٹ نے منگل کے روز ٹوئٹر کو ایک خط لکھ کر مزاحمتی اسلامی تحریک ’حماس‘ کے اس کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے پر پابندی لگانے کی درخواست کی۔ رکن پارلیمنٹ لی جیلڈن نے منگل کو یہ اطلاع دی۔  لی جیلڈن نے کہاکہ ’’ممبر پارلیمنٹ لی جیلڈن، ڈو لیمبورن اور جو ولسن، ہاؤس آف ری پبلک اسرائیل کاکس کے کو چیئرمین نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک ڈورسے کو 16 ممبران پارلیمنٹ کا ایک خط سونپا اور نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کے ذریعہ ٹویٹر پلیٹ فارم کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے اپیل کی‘‘۔

خط میں ڈورسے سے ٹوئٹر پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے والے تمام مواد کو ہٹانے کی بھی درخواست کی گئی جس میں حماس کے لوگ اسرائیل کے خلاف تشدد بھڑکانے کے لئے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔

Loading...

خط میں کہا گیا کہ حماس ہر سال اسرائیل کے خلاف اپنے لوگوں کو متحرک کرنے کے لئے ٹوئٹر کا استعمال کرتا ہے۔ حماس اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اپنے لوگوں کو بھرتی کرنے کے لئے ٹویٹر کا استعمال کرتی ہیں اور بے قصور امریکیوں اور اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کرنے والوں کی تعریف کرتی ہیں۔

Loading...