ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی وزیر صحت نے دیا استعفی

واشنگٹن۔ امریکی وزیر صحت ٹام پرائس نے سرکاری دوروں کے لئے مہنگے نجی ہوائی جہازوں میں سفر کرنے کی وجہ سے تنازعات میں پھنس جانے پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 30, 2017 05:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکی وزیر صحت نے دیا استعفی
واشنگٹن۔ امریکی وزیر صحت ٹام پرائس نے سرکاری دوروں کے لئے مہنگے نجی ہوائی جہازوں میں سفر کرنے کی وجہ سے تنازعات میں پھنس جانے پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

واشنگٹن۔ امریکی وزیر صحت ٹام پرائس نے سرکاری دوروں کے لئے مہنگے نجی ہوائی جہازوں میں سفر کرنے کی وجہ سے تنازعات میں پھنس جانے پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ مسٹر پرائس نے مئی سے اب تک 26 نجی طیاروں میں سفر کے لئے چار لاکھ ڈالر خرچ کرنے کے لئے ٹیکس دہندگان سے معافی مانگی ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مسٹر پرائس کا استعفی منظورکرلیا ہے اور ان کی جگہ ڈان جے رائٹ کو کارگزار وزیرصحت بنا دیا ہے۔


واضح رہے کہ امریکہ میں قومی سلامتی سے متعلق دوروں کے لئے سفر کرنے والے حکومتی اہلکاروں کے علاوہ باقی تمام سرکاری دوروں کے لئے تجارتی پروازوں میں ہی سفر کرنے کا نظم ہے ۔

First published: Sep 30, 2017 05:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading