ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ میں ہینڈ سینٹائزرس میں ملا کینسر کا سبب بننے والا کیمیکل ، ٹیسٹنگ فرم کے انکشاف سے سنسنی

امریکہ کے محکمہ صحت کے مطابق بین زین کینسر کا سبب بنتا ہے ۔ یہی نہیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او ) کی کینسر ریسرچ یونٹ نے بھی اس کو زیادہ خطرہ والی کٹیگری میں رکھا ہے ۔

  • Share this:
امریکہ میں ہینڈ سینٹائزرس میں ملا کینسر کا سبب بننے والا کیمیکل ، ٹیسٹنگ فرم کے انکشاف سے سنسنی
امریکہ میں کچھ ہینڈ سینٹائزرس میں کینسر کا سبب بننے والا کیمیکل موجود ، ٹیسٹنگ فرم کا دعوی ۔ علامتی تصویر ۔ انٹرنیٹ ۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کے دوران لوگوں کے ذریعہ استعمال کئے گئے کچھ ہینڈ سینیٹائزرس میں ایسے ہائی لیول کیمیکل پائے گئے ہیں جس کی وجہ سے کینسر ہوسکتا ہے ۔ ایک ٹیسٹنگ فرم کی جائزہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے ۔ مصنوعات کا معیار اور کنسیسٹینسی کی جانچ کرنے والی کنیکٹی کٹ میں واقع آن لائن فارمیسی Valisure  کے مطابق ریٹیل آوٹ لیٹس سے مینسٹیج کے غائب ہونے کے بعد بازار میں آنے والے ہینڈ کلینرس میں ہائی لیول بین زین پائے جاتے ہیں ۔


امریکہ کے محکمہ صحت کے مطابق بین زین کینسر کا سبب بنتا ہے ۔ یہی نہیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او ) کی کینسر ریسرچ یونٹ نے بھی اس کو زیادہ خطرہ والی کٹیگری میں رکھا ہے ۔


Valisure کے مطابق 168 برانڈوں کی 260 بوتلوں کا جائزہ لیا گیا ، جس میں پایا گیا کہ 17 فیصد نمونوں میں بین زین کی قابل شناخت سطح موجود ہے جبکہ 21 بوتلوں یا 8 فیصد میں ایف ڈی اے کے ذریعہ مائع ہینڈ سینیٹائزرس کیلئے مقررہ کی گئی عارضی حد سے زیادہ بین زین پایا گیا ۔


Valisure کا کہنا ہے کہ یہ نمونے اس کے صدر دفتر سے نزدیک اسٹورس اور آن لائن آوٹ لیٹس سے حاصل کئے گئے تھے ۔ Valisure کے ذریعہ جانچ کئے گئے زیادہ تر ہینڈ سینیٹائزرس جیل کی شکل میں تھے ۔ Valisure  نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے ایسی مصنوعات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

بتادیں کہ اس فارمیسی کی جانچ کے نتائج کی ییل یونیورسٹی کے کیمیکل اینڈ بایوفیزیکل انسٹرومنٹیشن سینٹر اور پرائیویٹ لیباریٹی بوسٹن اینالیٹیکل نے بھی تصدیق کی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 25, 2021 12:58 PM IST