ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ۔ ایران کشیدگی: ایران کا دعویٰ۔ امریکی ائیربیس پر میزائل حملے میں 80 ’ امریکی دہشت گردوں‘ کی موت

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی فارس نے عراق میں امریکی ائیربیس پر داغے گئے راکیٹس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔

  • Share this:
امریکہ۔ ایران کشیدگی: ایران کا دعویٰ۔ امریکی ائیربیس پر میزائل حملے میں 80 ’ امریکی دہشت گردوں‘ کی موت
ایران نے عراق میں امریکی ائیربیس پر حملہ کیا ہے

بغداد۔ کچھ دنوں سے چلی آ رہی کشیدگی کے درمیان ایران نے امریکی ائیربیس پر بدھ کی صبح حملہ کر دیا۔ عراق کے بغداد واقع امریکی فوج کے ٹھکانوں پر دو درجن سے زیادہ میزائلیں داغی گئی ہیں۔ یہ حملے الاسد اور اربیل کے دو فوجی ٹھکانوں پر ہوئے ہیں۔ ایران پریس ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی ائیربیس پر داغے گئے میزائل حملے میں 80 فوجیوں کی موت ہو گئی ہے۔ حالانکہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے پہلے کہا تھا کہ میزائل حملے کے بعد بھی سب کچھ ٹھیک ہے۔


ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی فارس نے عراق میں امریکی ائیربیس پر داغے گئے راکیٹس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح صبح ساڑھے پانچ بجے آسمان سے میزائلیں گر رہی ہیں اور زمین پر گرتے ہی دھماکہ ہو رہا ہے۔ اس دوران کئی لوگوں کی وہاں سے جان بچا کر بھاگنے کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔




ایران کے اس قدم کو کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ اور امریکہ سے جنگ کے اعلان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایران نے قاسم سلیمانی کی موت کے بعد اس کا بدلہ لینے کی بات کہی تھی۔
First published: Jan 08, 2020 12:46 PM IST