ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایران کے ساتھ بات چیت کے امکانات بڑھے ہیں: رابرٹ او برائن

امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن کا خیال ہے کہ ایران اپنے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد بھی بات چیت کا خواہشمند ہے ۔

  • Share this:
ایران کے ساتھ بات چیت کے امکانات بڑھے ہیں: رابرٹ او برائن
امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن کا خیال ہے کہ ایران اپنے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد بھی بات چیت کا خواہشمند ہے ۔

واشنگٹن: امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن کا خیال ہے کہ ایران اپنے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد بھی بات چیت کا خواہشمند ہے۔ اوبرائن نے اكسيوس نیوز پورٹل کو دیے ایک انٹرویو میں کہا’’ میں مانتا ہوں کہ سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایرانی لیڈروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے امکانات کافی بڑھ گئے ہیں‘‘ ۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایک امریکی فوجی مہم میں بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ایک ڈرون حملہ کر کے ایرانی کی پاسدارانِ انقلاب اسلانی کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

امریکہ کے مطابق سلیمانی عراق اور مغربی ایشیا میں امریکی سفارت کاروں اور فوجیوں پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انہوں نے عراق میں اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر گزشتہ چند ماہ میں کئی حملے کئے تھے جن میں 27 دسمبر کو ہوا حملہ بھی شامل تھا ۔ اس حملے میں امریکی اور عراقی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

جنرل سلیمانی نے 31 دسمبر کو بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ہوئے حملوں کو بھی منظوری دی تھی ۔ اس کے جواب میں ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر کئی فضائی حملے کئے تھے۔ امریکہ نے جمعہ کو ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے

First published: Jan 12, 2020 08:05 AM IST