ہوم » نیوز » عالمی منظر

سلگ رہی ہے ایران امریکہ کشیدگی کی چنگاری، ایران مشرق وسطیٰ سے امریکہ کو نکال کر لے گا دم: روحانی

ایران نے بدھ کی صبح عراق میں واقع دو امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغے۔ ایران نے اس حملے کو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام بتاتے ہوئے کہا کہ بدلہ مکمل ہوگیا۔ ایران خطے میں جانوں کا زیاں نہیں چاہت۔

  • Share this:

ایران نے بدھ کی صبح عراق میں واقع دو امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغے۔ ایران نے اس حملے کو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام بتاتے ہوئے کہا کہ بدلہ مکمل ہوگیا۔ ایران خطے میں جانوں کا زیاں نہیں چاہت۔ ایران کے مطابق عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر کیا گیا حملہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر بغداد میں ہوئے اُس ڈرون حملے کا جواب تھا جس میں ایران کے اعلیٰ کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت ہوئی تھی ۔

عراق میں امریکی ٹھکانوں پر یہ حملے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے چند گھنٹوں بعد کیے گئے ۔۔بتایا جاتا ہے کہ پہلا راکٹ حملہ عراق میں امریکی فضائی اڈے الاسد پر کیا گیا جبکہ اس کے فوری بعد دوسرا حملہ اربل کے امریکی فضائی اڈے پر کیا گیا ۔ جس کی پینٹاگون نے بھی تصدیق کی ۔ حملے کے بعد ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا حقیقی بدلہ اس خطے سے امریکی فورسیز کا نکل جانا ہوگا۔خطے کے ممالک کو چاہئے کہ امریکہ سے تعلق منقطع کریں۔



ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر کا کہنا ہےکہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل مارنے کا مقصد کسی کو قتل کرنا نہیں تھا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سینئر کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں کا مقصد کسی کو قتل کرنا نہیں تھا بلکہ امریکہ کی فوجی مشینری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا تبصرہ تھا کہ 'ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر 51 کے تحت اپنے دفاع میں مناسب اقدامات اٹھاتے ہوئے اُس فضائی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی شہریوں اور اعلیٰ حکام کے خلاف بزدلانہ مسلح حملے کیے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا ایران کشیدگی یا جنگ کا خواہاں نہیں ہے ، لیکن کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع ضرور کرے گا۔ حالانکہ حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کے تیور میں نرمی اور ایران کے مثبت بیانات کے بعد حالات گرچہ کشیدہ ہیں لیکن خطےمیں ایک اضطراب آمیز کیفیت بھی دیکھی جارہی ہے۔۔۔ بیورو رپورٹ نیوز ایٹین اردو
First published: Jan 11, 2020 01:42 PM IST