واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پرہر ی جھنڈی دے سکتے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر ٹرمپ کے اس قدم سے امریکہ کی دہائیوں سے چلی آ رہی پالیسی الٹ جائے گی۔ مسٹر ٹرمپ 6 دسمبر کو تقریر کے دوران اس کا اعلان کر سکتے ہیں اگرچہ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرکے ان کےانتخابی وعدے کو پورا ہونے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ فلسطینی یروشلم کو اپنی ممکنہ دارالحکومت کے طور پر دیکھتے ہیں۔
بین الاقوامی برادری یہودیوں، مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقام کو پورے یروشلم پر اسرائیل کے دعوے کو تسلیم نہیں کرتی۔ مسٹر ٹرمپ کا یہ اعلان سابق امریکی صدور کی پالیسی سے الگ ہو گا۔ سابق امریکی صدور یروشلم کے مسئلے کو باہمی بات چیت سے حل کرنے کے حق میں تھے۔
مسٹر ٹرمپ کے اس اعلان سے فلسطینی اور خلیج ممالک میں ناراضگی بڑھ سکتی ہے۔ مسٹر ٹرمپ اپنے اس اقدام سےان کو امریکہ کے صدارتی عہدہ پر کامیابی دلانے والی اسرائیلی حکومت اور دوست ملک کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔