ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین اویغور مسلمانوں کی نس بندی کرنا بند کرے: امریکہ

امریکہ نے چین سے اویغور مسلمانوں کی نس بندی کرنے والی مہم کو روکنے کے لئے کہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 30, 2020 10:07 AM IST
  • Share this:
چین اویغور مسلمانوں کی نس بندی کرنا بند کرے: امریکہ
علامتی تصویر

واشنگٹن۔ امریکہ نے چین سے اویغور مسلمانوں کی نس بندی کرنے والی مہم کو روکنے کے لئے کہا ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے جرمنی کے ماہر تعلیم ایڈرین جینز کے نئے مطالعہ کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کے روز ایک بیان جاری کرکے کہا ’’چین سے دنیا کو پریشان کرنے والی کچھ ایسی رپورٹیں سامنے آرہی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی شنجیانگ صوبے میں خاندانی منصوبہ بندی کے نام پر طاقت کے استعمال سے اویغور مسلمانوں اور دیگر اقلیتی برادریوں کے لوگوں کی نس بندی کررہی ہے۔ اس کے علاوہ اقلیتی خواتین کو اسقاط حمل کرانے کے لئے مجبورکیا جارہا ہے‘‘


مائک پومپیو نے کہا ’’ہم چینی کمیونسٹ پارٹی سے فوری طور پر ان مہمات کو بند کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ساتھ ہی دنیا کے سبھی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کے ساتھ مل کر اس غیر انسانی کارروائی کو روکنے کا مطالبہ کریں‘‘۔


مائک پومپیو نے کہا ’’ہم چینی کمیونسٹ پارٹی سے فوری طور پر ان مہمات کو بند کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔


دراصل، جرمنی کے ماہر تعلیم ایڈرین جینز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی اویغور مسلمانوں کو بچے پیدا کرنے سے روک رہی ہے اور ان کے قتل عام کے لئے پالیسی بنا رہی ہے۔ واضح رہے کہ چین نے دہشت گردی اور مذہبی شدت پسندوں کے خلاف لڑائی کے نام پر تقریباً 10 اویغور مسلمانوں کو شنجیانگ علاقے میں کیمپوں میں رکھا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں دنیا بھر میں چین پر تنقید کی جارہی ہے۔

غور طلب ہے کہ شنجيانگ صوبے میں ایک کروڑ مسلمان رہتے ہیں جس میں زیادہ تر مسلم اویغور اقلیت ہیں۔ خطہ میں اویغور اور ریاستی سیکورٹی فورسز کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔
First published: Jun 30, 2020 09:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading