ہوم » نیوز » عالمی منظر

میکسیکو کو چکانی ہوگی سرحد پر دیوار کی قیمت : ڈونالڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کے امریکہ میں مسلسل جاری داخلے کو روکنے میں مدد نہیں کرنے کے لئے میکسیکو پر تنقید کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 30, 2018 11:09 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
میکسیکو کو چکانی ہوگی سرحد پر دیوار کی قیمت : ڈونالڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ:فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کے امریکہ میں مسلسل جاری داخلے کو روکنے میں مدد نہیں کرنے کے لئے میکسیکو پر تنقید کی ہے۔امریکی صوبہ ٹینیسی کی راجدھانی نیش ولے میں مسٹر ٹرمپ نے اپنے حامیوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آخرکار میکسیکو کودیوارکے لئے قیمت ادا کرنی پڑے گی۔


انہوں نےاپنے انتخابی وعدے کو دوہراتے ہوئے کہا کہ امریکی-میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے میکسیکو کو رقم اداکرنی ہوگی۔


امریکی صدر نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میکسیکو، ہنڈوراس اور دیگر ممالک سے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام میں میکسیکو ہماری مدد نہیں کررہا ہے۔ میکسیکو نے کہا ہے کہ وہ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے پیسہ نہیں دے گا۔

First published: May 30, 2018 11:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading