اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بائیڈن انتظامیہ نے لی راحت کی سانس، نیوادا میں جیت کے ساتھ سینیٹ میں ڈیموکریٹ کا دبدبہ برقرار

    بائیڈن انتظامیہ نے لی راحت کی سانس، نیوادا میں جیت کے ساتھ سینیٹ میں ڈیموکریٹ کا دبدبہ برقرار

    بائیڈن انتظامیہ نے لی راحت کی سانس، نیوادا میں جیت کے ساتھ سینیٹ میں ڈیموکریٹ کا دبدبہ برقرار

    نیوادا میں سینیٹر کیتھرین کارٹیج مسٹو کی ریپبلکن پارٹی کے ایڈم لیکسیلٹ پر جیت امریکی وسط مدتی انتخاابت میں ڈیموکریٹس کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • nevada
    • Share this:
      امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹیکا سینیٹ میں پھر سے کنٹرول ہوگیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی کیتھرین کارٹیج نے نیوادا میں قریبی مقابلے میں جیت حاصل کر کے سینیٹ میں ریپبلک پارٹی کے جیتنے کے منصوبے کو پھر سے ناکام کردیا ہے۔

      ڈیموکریٹک پارٹی نے سینیٹ میں حاصل کی اکثریت
      ڈیموکریٹک پارٹی نے 50 سیٹیں جیت کر سینیٹ میں معمولی اکثریت حاصل کرلی ہے۔ 100 سیٹوں والے ایوان بالا سینیٹ میں ریپبلکن کو 49 سیٹوں پر جیت ملی ہے۔ اب جارجیا واحد ایسی ریاست ہے جہاں دونوں پارٹیوں میں سخت مقابلہ جاری ہے۔ سینیٹ میں اکثریتی گروپ کے یڈر چوک سومور نے ہفتہ کی رات ٹوئٹ کر کے جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ’سینیٹ میں ڈیموکریٹ کو اکثریت‘۔

      سابق صدر ٹرمپ کو لگا جھٹکا
      نیوادا میں سینیٹر کیتھرین کارٹیج مسٹو کی ریپبلکن پارٹی کے ایڈم لیکسیلٹ پر جیت امریکی وسط مدتی انتخاابت میں ڈیموکریٹس کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ کیتھرین کی جیت کی امیدیں کم لگ رہی تھیںِ وہیں نیوادا میں ایڈم لیکسیلٹ کی ہار سے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو جھٹکا لگا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      دسمبر تک پاکستان لوٹ سکتے ہیں سابق پی ایم نواز شریف، میڈیا رپورٹ میں کیا گیا دعویٰ

      یہ بھی پڑھیں:

      ڈلاس ایئر شو کے دوران آپس میں ٹکرائے دو جنگی جہاز، آسمان میں نظر آیا دھویں کا غبار

      مصر میں دردناک حادثہ، مسافروں سے بھری بس نہر میں گری، 22 لوگوں کی ہوئی موت

      ایوان نمائندگان میں مقابلہ جاری
      امریکہ کی 435 رکنی ایوان زیریں ایوان نمائندگان میں بھی ریپبلکن کو توقع کے مطابق کامیابی نہیں ملی ہے۔ ابھی وہاں بھی ووٹوں کی گنتی پوری نہیں ہوئی ہے۔ ہفتہ کی رات کو ووٹوں کی گنتی جاری رہنے کے دوران ریپبلکن 211 سیٹوں پر یا تو جیت چکے ہیں یا آگے ہیں، اسی طرح ڈیموکریٹ پارٹی 205 سیٹوں پر آگے ہے۔ اکثریت کے لیے 218 سیٹیں ضروری ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: