ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد کے مارے جانے کا اندیشہ

واشنگٹن۔ امریکہ کی ریاست جارجیا میں ہوائی نیشنل گارڈ کا کارگو طیارہ آج’ ساوانا‘ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

  • UNI
  • Last Updated: May 03, 2018 03:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکہ میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد کے مارے جانے کا اندیشہ
حادثہ کے بعد کی تصویر: فوٹو اے پی۔

واشنگٹن۔ امریکہ کی ریاست جارجیا میں ہوائی نیشنل گارڈ کا کارگو طیارہ آج’ ساوانا‘ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حادثے میں تمام سوار نو افراد کے مارے جانے کا اندیشہ ہے۔


سرکاری ذرائع کے مطابق فوجی طیارہ کا ملبہ نیشنل ہائی وے اور ریلوے روڈ پر پھیل گیا ہے۔ امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کم از کم پانچ افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا سے 280 کلومیٹر جنوب میں ساوانا ہلٹن ہیڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد فوجی طیارہ ہر کیولس سی -130 جے مقامی وقت کےمطابق رات کے تقریبا ساڑھے تین بجے گر کر تباہ ہوگیا۔

First published: May 03, 2018 03:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading