امریکی فوج نے شمالی صومالیہ میں اسلامک استیٹ کے ایک دہشت گرد بلال السوڈانی سمیت اس کے لگ بھگ 10 ساتھیوں کو مار گرایا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کے دو سینئر عہدیداروں نے جمعرات کو اس کی معلومات فراہم کی۔
پہاڑی غاروں سے چلا رہا تھا گروہ بائیڈن انتطامیہ میں سینئر انتظامی عہدیدار نے کہا کہ شمالی صومالیہ میں ایک پہاڑی غار سے بلال السوڈانی نے پورے افریقہ اور خطے کے ساتھ آئی ایس آئی ایس کی توسیع اور دیگر سرگرمیوں کو انجام دینے کا منصوبہ بنارہا تھا۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بعد میں جمعرات کو ایک بیان میں تصدیق کی کہ السوڈانی مارا گیا ہے۔
25 جنوری کو، صدارتی حکم پر امریکی فوج نے شمالی صومالیہ میں ایک مہم چلائی، جس کے نتیجے میں کئی اسلامک استیٹ کے ارکان مارے گئے، جن میں بلال السوڈانی بھی شامل تھا۔ السوڈانی افریقہ میں آئی ایس آئی ایس کی بڑھتی موجودگی کو فروغ دینے اور افغانستان سمیت دنی ابھر میں گروپ کو آپریٹ کرنے ساتھ ہی اس کی مالی مدد کے لیے ذمہ دار تھا۔
امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران کسی بھی شہری کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ ہم اپنے غیر معمولی سروس ٹیم کے ساتھ ساتھ ہمارے خفیہ ارکان اور دیگر انٹر ایجنسی شراکت داروں کے اس کامیاب انسداد دہشت گردی مہم میں ان کی حمایت کے لیے مشکور ہیں۔ عہدیدار کے مطابق، امریکی فوج السوڈانی کو پکڑنے کے لیے تیار تھی، لیکن جدوجہد کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔