ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ : اسکول میں مسلم طالبہ کے ساتھ بدسکولی ، ٹیچر نے زبردستی کھینچ کر اتارا حجاب ، چوطرفہ تنقید کے بعد معطل

امریکہ کے ایک اسکول میں مسلم طالبہ کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ایک مسلم مخالف ٹیچر نے طالبہ کا حجاب اس کے سر سے زبردستی نوچ ڈالا۔

  • Share this:

واشنگٹن: امریکہ کے ایک اسکول میں مسلم طالبہ کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ایک مسلم مخالف ٹیچر نے طالبہ کا حجاب اس کے سر سے زبردستی نوچ ڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کاؤنٹی نیش ویلی کے صدر مقام ٹینی سیز کے ایک اسکول نیووژن اکیڈمی میں ٹیچر نے بھری کلاس میں مسلمان لڑکی کے سرسے حجاب اپنے ہاتھوں سے کھینچ کر زبردستی اتار دیا۔اس واقعہ کی چوطرفہ تنقید کی جارہی ہے۔

کلاس میں موجود دیگر طلبہ نے اس واقعہ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو اب وائرل ہوگئی ۔ ویڈیو وائر ل ہونے کے بعد جہان ٹیچر کی شدید تنقید کی جارہی ہے وہیں اب پرنسپل نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیچر کو معطل کردیا ۔

تاہم معطلی سے قبل ٹیچر نے لڑکی کا حجاب نوچنے کوبے بنیاد الزام بتاتے ہوئے اس سے اپنی لاتعلقی کا اظہار کیا ۔ تاہم سوشل میڈیاپر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو نے ٹیچر کے باتوں کی پول کھول کررکھ دی اور سچائی سب کے سامنے آگئی ۔ ویڈیو کو بطور ثبوت استعمال کرتے ہوئے ٹیچر کو معطل کردیا گیا ہے۔

First published: Nov 13, 2017 02:12 PM IST