ہوم » نیوز » عالمی منظر

پومپیو نے شمالی كوريا، جنوبی اور بحیرہ جنوبی چین کے مسائل پر جن پنگ سے بات چیت کی

پومپیو نے شمالی كوريا، جنوبی اور بحیرہ جنوبی چین کے مسائل پر جن پنگ سے بات چیت کی

  • UNI
  • Last Updated: Jun 15, 2018 09:57 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پومپیو نے شمالی كوريا، جنوبی اور بحیرہ جنوبی چین کے مسائل پر جن پنگ سے بات چیت کی
امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو : فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کے صدر شی جن پنگ کو جزیرہ نما کوریا کے 'مکمل، مستند اور ناقابل اعادہ ترک جوہری اسلحہ' کے تئيں اپنے ملک کے عزم سے واقف کرانے کے ساتھ ہی بحیرہ جنوبی چین میں چین کی سرگرمیوں کے تئيں فکر مندی بھی ظاہر کی ۔

امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ مسٹر پومپیو نے بیجنگ میں شی جن پنگ اور دیگر چینی لیڈروں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکہ خطے میں 'طویل مدتی اور پائیدار امن ' چاہتا ہے۔

محکمہ کے بیان میں کہا گیا کہ " پومپیو نے بحیرہ جنوبی چین میں چوکیوں کی تعمیر اور فوجی سرگرمیوں کے بارے میں ہمارے خدشات کی تصدیق کی کیونکہ ان سرگرمیوں سے کشیدگی اور تنازعات میں اضافہ ہوتا ہے۔ ساتھ ہی آزادانہ کاروبار کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور علاقائی استحکام کمزور ہوتا ہے"۔

First published: Jun 15, 2018 09:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading