ہوم » نیوز » عالمی منظر

شمالی کوریا کے ساتھ سب سے بڑا معاہدہ ہونے کا امکان : ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیڈر کیم جونگ اون کے ساتھ ہونے والی اپنی ممکنہ ملاقات کے تعلق سے کہا کہ یہ ملاقات دنیا کے سب سے بڑے معاہدہ میں تبدیل ہوسکتی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Mar 11, 2018 08:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شمالی کوریا کے ساتھ سب سے بڑا معاہدہ ہونے کا امکان : ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ: فائل فوٹو۔

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیڈر کیم جونگ اون کے ساتھ ہونے والی اپنی ممکنہ ملاقات کے تعلق سے کہا کہ یہ ملاقات دنیا کے سب سے بڑے معاہدہ میں تبدیل ہوسکتی ہے یا یہ پوری طرح ناکام بھی ہوسکتی ہے۔ اے بی سی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے مغربی پینسلوانیا میں رپبلکن کانگریس کے امیدوار کی حمایت میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ مسٹر ٹرمپ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات میزائل اور نیوکلیئر پروگرام کے سلسلہ میں کوریائی جزیرہ میں جاری تناؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

امریکہ کے صدر نے کہا کہ کون جانتا ہے کہ کیا ہونے جارہا ہے؟ میں میٹنگ جلد ختم کرکے نکل جاونگا یا بیٹھ کر دنیا کا سب سے بڑا معاہدہ کرونگا۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتہ مسٹر ٹرمپ نے کچھ شرطوں کے ساتھ شمالی کوریا کے حکمراں کیم جونگ کی دعوت پر ان کے ساتھ راست ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مسٹر ٹرمپ نے کیم جونگ کے ساتھ ہونے والی ممکنہ ملاقات میں اب اس شرط کا بھی اضافہ کردیا ہے کہ پہلے شمالی کوریا کچھ ٹھوس اقدام کرے تب یہ ملاقات ممکن ہوسکے گی۔

First published: Mar 11, 2018 08:58 PM IST