پومپیو اور شمالی کوریا کے افسروں کےمابین بات چیت مکمل
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے آج کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے درمیان مجوزہ چوٹی کانفرنس کے سلسلے میں شمالی کوریائی افسروں کے ساتھ ہونے والی گفتگو مثبت رہی ۔
- UNI
- Last Updated: Jun 01, 2018 11:22 AM IST

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو:فائل فوٹو
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے آج کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے درمیان مجوزہ چوٹی کانفرنس کے سلسلے میں شمالی کوریائی افسروں کے ساتھ ہونے والی گفتگو مثبت رہی ۔
اس بیچ دونوں ممالک اپنے لیڈروں کے بیچ مچوزہ چوٹی کانفرنس کی تیاریوں میں مشغول ہوگئے ہیں ۔ کافی انتظار کے بعد ہونے والی اس چوٹی کانفرنس سے قبل مسٹر پومپیو اور شمالی کوریا کے اعلی افسر کم یونگ چول کے بیچ نیو یارک میں دو دنوں تک چلنے والی بات چیت مکمل ہو گئی ہے ۔
واضح ہو کہ تقریبا ایک ہفتہ پہلے مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ 12 جون کو سنگا پور میں ہونے والی اپنی مجوزہ ملاقات رد کرنے کا اعلان کیا تھا ،جس کے بعد چوٹی کانفرنس کے انعقاد کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں ۔