ہوم » نیوز » عالمی منظر

کم چانگ سون: چوٹی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے سنگاپور پہنچے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کے درمیان ہونے والی سربراہ کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اون کےچیف آف اسٹاف کم چانگ سون سنگاپور پہنچ گئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: May 29, 2018 04:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کم چانگ سون: چوٹی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے سنگاپور پہنچے
فائل فوٹو

ٹوکیو۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کے درمیان ہونے والی سربراہ کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے  اون کےچیف آف اسٹاف کم چانگ سون سنگاپور پہنچ گئے ہیں۔جاپان کے این ایچ کے براڈكاسٹ کی رپورٹ کے مطابق مسٹر سون بیجنگ ہوتے ہوئے کل سنگاپور پہنچے۔امریکی انتظامیہ کے آپریشن اسٹاف جوئے ہیگن بھی امریکی وفد کے ساتھ جاپان میں واقع امریکی ہوائی اڈے سے سنگاپور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حکام سے ملاقات کے لئے ایک گروپ سنگاپور کا اگامی دورہ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سربراہی اجلاس 12 جون کو منعقد ہونا تھا لیکن مسٹر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اسے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ اسکے بعد مسٹر اون اور جنوبی کوریا کے صدرمون جے این کے درمیان اچانک میٹنگ ہوئی جس کے بعد امریکہ ۔ شمالی کوریا سربراہ کانفرنس واپس ٹریک پر لوٹ آئی۔

First published: May 29, 2018 01:14 PM IST