امریکیNSA سولیون  نے ویانا میں اعلیٰ چینی سفارتکاروں سے کی ملاقات، دوطرفہ-عالمی امور پر ہوئی بات

امریکیNSA سولیون  نے ویانا میں اعلیٰ چینی سفارتکاروں سے کی ملاقات، دوطرفہ-عالمی امور پر ہوئی بات۔ علامتی تصویر

امریکیNSA سولیون  نے ویانا میں اعلیٰ چینی سفارتکاروں سے کی ملاقات، دوطرفہ-عالمی امور پر ہوئی بات۔ علامتی تصویر

فروری کے آغاز میں بلنکن کے بیجنگ جانے سے کچھ ہی دن پہلے امریکہ میں ایک چینی غبارے کو مار گرایا گیا تھا۔ حالانکہ، امریکہ نے اس واقعہ کے بعد چین کو اپنے تلخ تیور دکھائے تھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Vienna
  • Share this:
    امریکہ کے قومی سلامتی مشیر (این ایس اے) جیک سولیون نے ویانا میں ایک اعلیٰ چینی سفارتکار کے ساتھ میٹنگ کی۔ یہ ملاقات امریکہ کے اوپر ایک چینی جاسوسی غبارے کو مار گرائے جانے کے بعد ہوئی ہے۔

    وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو کہا کہ سلیوان نے 10 اور 11 مئی کو ویانا میں چینی کمیونسٹ پارٹی پولٹ بیورو کے رکن اور خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹر وانگ یی سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے امریکہ اور چین کے دوطرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی سلامتی کے مسائل، یوکرین کے خلاف روس کی جنگ اورکراس اسٹریٹ کے مسائل سمیت دیگر موضوعات پر ٹھوس اور تعمیری بات چیت کی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق، یہ ملاقات رابطے کی کھلی لائنوں کو برقرار رکھنے اور مسابقت کو ذمہ داری سے منظم کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    دہشت گردی پر چین پھر بے نقاب،UNمیں دہشت گرد رؤف کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی ہندوستان کی تجویز کی مخالفت کردی

    امریکہ میں مار گرایا گیا تھا چینی غبارہ

    فروری کے آغاز میں بلنکن کے بیجنگ جانے سے کچھ ہی دن پہلے امریکہ میں ایک چینی غبارے کو مار گرایا گیا تھا۔ حالانکہ، امریکہ نے اس واقعہ کے بعد چین کو اپنے تلخ تیور دکھائے تھے۔ یہاں تک کہ بلنکن نے اپنے دورہ کی تاریخ کوبتدیل کردیا تھا۔ چین نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھاکہ یہ ایک نگرانی غبارہ تھا۔ نومبر 2022 میں انڈونیشیا کے بالی میں صدر جوبائیڈن اور صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کی بنیاد پر دونوں فریقین نے ان مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے رابطہ کاری کے اس اہم سفارتی چینل کو بنائے رکھنے پر اتفاق ظاہر کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    امریکہ نے کہا-ہندوستان کے ساتھ تعلقات بے احد اہم، انہیں مضبوط کرنے کی ضرورت

    وہائٹ ہاوس کے مطابق، بائیڈن نے کہا تھا کہا مریکہ، چین کے ساتھ مسابقت کرنا جاری رکھے گا، لیکن یہ جدوجہد میں نہیں تبدیل ہونی چاہیے۔ اس بات پر وہ متفق ہوئے کہ ریاست کے خارجہ سکریٹری اینٹی جے بلنکن، اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے بیجنگ کا دورہ کریں گے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: