ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ کے مشہور پاپ سنگر چیسٹر بیننگٹن نے کی خودکشی

امریکہ کے معروف پاپ سنگر چیسٹر بیننگٹن نے آج علی الصبح لاس اینجلس میں واقع اپنی ذاتی رہائش گاہ میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ 41 برس کے تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 21, 2017 09:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکہ کے مشہور پاپ سنگر چیسٹر بیننگٹن نے کی خودکشی
امریکہ کے معروف پاپ سنگر چیسٹر بیننگٹن نے آج علی الصبح لاس اینجلس میں واقع اپنی ذاتی رہائش گاہ میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ 41 برس کے تھے۔

واشنگٹن: امریکہ کے معروف پاپ سنگر چیسٹر بیننگٹن نے آج علی الصبح لاس اینجلس میں واقع اپنی ذاتی رہائش گاہ میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ 41 برس کے تھے۔ لاس اینجلس کے کاؤنٹی کارنر نے چیسٹر کی موت کی توثیق کرتےہوئے کہاکہ چیسٹر نے خودکشی کرلی ہے۔

وہ دو بار جرمن ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ چیسٹر ایک معروف پاپ بینڈ لنکن پارک کے سربراہ بھی تھے، جن کا بینڈ اس وقت نئی موسیقی البم، ’ون مور لائٹ‘ کے پروموشن کیلئے ورلڈ ٹور پر ہے۔ چیسٹر کی اس طرح خودکشی کرنے کے سبب اس کے شیدائیوں میں کافی رنج و غم ہے۔

First published: Jul 21, 2017 09:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading