ستمبر میں ہندوستان کا دورہ کرسکتے ہیں امریکی صدر بائیڈن، لو نے کہا-’ہند-امریکہ کے لیے ’بڑا‘سال ہوگا 2024‘

ستمبر میں ہندوستان کا دورہ کرسکتے ہیں امریکی صدر بائیڈن، لو نے کہا-’ہند-امریکہ کے لیے ’بڑا‘سال ہوگا 2024‘

ستمبر میں ہندوستان کا دورہ کرسکتے ہیں امریکی صدر بائیڈن، لو نے کہا-’ہند-امریکہ کے لیے ’بڑا‘سال ہوگا 2024‘

ہندوستان میں کچھ بھی خفیہ نہیں رکھا گیا ہے۔ آپ کے پاس جمہوریت کے طور پر ہندوستان ہے کیونکہ آپ کے پاس آزاد صحافت ہے جو حقیقت میں کام کرتی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Washington
  • Share this:
    امریکی صدر جوبائیڈن ستمبر میں ہندوستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔ صدر بننے کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ ہند ہوگا۔ امریکہ میں جنوب وسطی ایشیا کے لیے اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ ڈونالڈ لو نے کہا کہ صدر جو بائیڈن ستمبر میں ہندوستان کا دورہ کرنے کے منتظر ہیں۔ لو نے یہ بھی کہا کہ 2024 ہندوستان-امریکہ تعلقات کے لئے ایک "بڑا سال" ہونے والا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جی20 میں ہندوستان کی قیادت نے اسے دنیا میں بھلائی کے لیے ایک طاقت کے طور پر کھڑے ہونے کی اس کی صلاحیت کو مزید بہتر بنادیا ہے۔ ہندوستان جی20 کی میزبانی اچھے سے کررہا ہے۔ ہمارے کئی کواڈ رکن قیادت کے کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ ہمیں قریب لانے کا موقع فراہم کراتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کو لے کر ابھی سے سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، اور ہندوستان میں بھی سال 2024 میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    امریکی صدر جو بائیڈن آئندہ ہفتے کر سکتے ہیں انتخابی مہم کا اعلان، ہو رہی تیاری

    ماحولیاتی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے میں ہندوستان کے فیصلے اہم

    ہندوستان اور دیگر ممالک کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی پر اہم اہداف حاصل کرنے کے لیے کام کرنے کا عزم کرتے ہوئے، ڈونالڈ لو نے کہا کہ اس خطرے سے نمٹنے میں دنیا کی کامیابی کا انحصار جزوی طور پر ہندوستان کے فیصلوں پر ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    امریکہ جانے کا کر رہے انتظار... تو ہو جائیں تیار، اس سال 10 لاکھ سے زیادہ ہندوستانیوں کو ملے گا ویزا

    ہندوستان میں جمہوریت ہے کیونکہ وہاں صحات کو مکمل آزادی ہے

    ڈونالڈ لو نے کہا، ہندوستان میں صحافت کی آزادی اور دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں جمہوریت کی حمایت کرنے میں صحافیوں کے رول خاص رہے ہیں۔ ہندوستان میں کچھ بھی خفیہ نہیں رکھا گیا ہے۔ آپ کے پاس جمہوریت کے طور پر ہندوستان ہے کیونکہ آپ کے پاس آزاد صحافت ہے جو حقیقت میں کام کرتی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: