ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونالڈ ٹرمپ نے جی 7 کی میٹنگ منسوخ کردی، ہندوستان سمیت چار ملکوں سے بات کریں گے

امریکہ نے کووڈ- 19 عالمی وبا کی وجہ سے اقتصادی بحران کے سلسلے میں غور کرنے کے لئے مجوزہ جی 7 کی میٹنگ ستمبر تک منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 31, 2020 12:43 PM IST
  • Share this:
ڈونالڈ ٹرمپ نے جی 7 کی میٹنگ منسوخ کردی، ہندوستان سمیت چار ملکوں سے بات کریں گے
ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین کے مابین حالیہ پرتشدد جھڑپوں کے بعد امریکہ دونوں ممالک کے مابین جاری تنازعات کے حل میں مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

واشنگٹن: امریکہ نے کووڈ- 19 عالمی وبا کی وجہ سے اقتصادی بحران کے سلسلے میں غور کرنے کے لئے مجوزہ جی 7 کی میٹنگ ستمبر تک منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بجائے روس، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور ہندوستان کے ساتھ میٹنگ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔


امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس کے سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں جی 7 میں کووڈ 19 کی وجہ سے پیدا ہلچل کی صحیح طریقے سے نمائندگی نہیں کرتی ہے، اس لئے اس میٹنگ کو ستمبر تک کے لئے منسوخ کردیا ہے۔


امریکہ نے کووڈ- 19 عالمی وبا کی وجہ سے مجوزہ جی 7 کی میٹنگ کیا ہے۔
امریکہ نے کووڈ- 19 عالمی وبا کی وجہ سے مجوزہ جی 7 کی میٹنگ کیا ہے۔


اس کے بجائے ڈونالڈ ٹرمپ نے روس، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اورہندوستان کو میٹنگ کےلئے مدعو کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر کی اس پہل کا مقصد امریکہ کے روایتی ساتھیوں کے ساتھ چین کے مستقبل کے برتاؤ کے ساتھ نمٹنے کے بارے میں بات کرنا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: May 31, 2020 12:43 PM IST