ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی صدر ٹرمپ کا دعوی ، ایران کے حملے میں ہمارا کوئی فوجی نہیں مارا گیا ، اب کہی یہ بڑی بات

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ذریعہ کئے گئے حملے میں ہمارا کوئی بھی فوجی نہیں مارا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف کچھ نقصان ہوا ہے ۔

  • Share this:
امریکی صدر ٹرمپ کا دعوی ، ایران کے حملے میں ہمارا کوئی فوجی نہیں مارا گیا ، اب کہی یہ بڑی بات
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔

ایران کے ساتھ بڑھتے تنازع اور کشیدگی کے درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (Donald Trump) نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وہائٹ ہاوس سے عوام کو خطاب کیا ۔ اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے ایران کے معاملہ پر گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں امریکہ کا صدر ہوں ، اس وقت تک ایران کبھی بھی نیوکلیائی طاقت نہیں بن پائے گا ۔


ٹرمپ نے کہا کہ ایران (Iran) کے ذریعہ کئے گئے حملے میں ہمارا کوئی بھی فوجی نہیں مارا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف کچھ نقصان ہوا ہے ۔ ایران کے حملے میں کسی بھی امریکی کو کوئی گزند نہیں پہنچی ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں پہلے سے اس حملے کا اندیشہ تھا اور پیشگی وارننگ کیلئے بنائے گئے سسٹم نے اچھا کام کیا ۔ ایران دہشت گردی کو فروغ دینے والے اہم ممالک میں سے ایک ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی دہشت گرد سلیمانی کو میرے حکم پر مار گرایا گیا تھا ۔




ٹرمپ نے کہا کہ سلیمانی کو میرے حکم پر مار گرایا گیا تھا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سلیمانی نے خانہ جنگی ، دہشت گردانہ واقعات ، عراق میں امریکی سفارت خانہ پر حملہ اور دہشت گردوں کو ٹریننگ جیسی کئی سرگرمیوں کو انجام دیا تھا ۔ سلیمانی کو بہت پہلے ہی مار گرایا جانا چاہئے تھا ۔

امریکی صدر نے دعوی کیا کہ ایران نے سعودی عرب پر بھی حملہ کیا تھا اور دو امریکی ڈرون کو بھی مار گرایا تھا ۔ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران یمن ، عراق ، لیبیا ، لبنان میں بھی دہشت مچا چکا ہے ۔ ٹرمپ نے چین ، فرانس اور برطانہ سے اپیل کی کہ یہ ممالک ایران نیوکلیائی سمجھوتہ سے باہر نکل جائیں ۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے مظاہرہ کررہے 1000 سے زیادہ لوگوں کو حال ہی میں موت کے گھاٹ اتارا ہے ۔ ایران کو جلد سے جلد دہشت گردی کو فروغ دینا بند کرنا ہوگا ۔ ایران ایک بہتر ملک بن سکتا ہے اور مشرقی وسطی کے ممالک میں امن کیلئے ایران کا سدھرنا ضروری ہے ۔


امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج دنیا کی سب سے خطرناک اور منظم فوج ہے اور ہمارے پاس سب سے زیادہ جدید ہتھیار ہیں ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ان کا استعمال کریں ہی ۔ ہم نے صرف سلیمانی کا ہی نہیں ، آئی ایس آئی کے سرغنہ بغدادی کا بھی خاتمہ کیا ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ آئی ایس آئی ایس ایران کا بھی دشمن تھا ، لیکن امریکہ نے اس کو مارنے میں ہچک نہیں دکھائی ۔ ایران کی قیادت کو اس کیلئے ہمارا شکریہ ادا کرنا چاہئے ۔
First published: Jan 08, 2020 10:27 PM IST