ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایرانی حملے کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل، کہا۔۔ آل از ویل

ایرانی حملے کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آیاہے۔ٹرمپ نے کیا ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آل از ویل!

  • Share this:
ایرانی حملے کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل، کہا۔۔ آل از ویل
امریکی صدر ٹرمپ ۔ فوٹو : رائٹرس / نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

ایرانی حملے کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آیاہے۔ٹرمپ نے کیا ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آل از ویل!۔ ایران نے عراق میں دوٹھکانوں پر حملہ کیاہے،تباہی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ یہاں تک،سب ٹھیک ٹھاک ہے۔دنیا بھرمیں امریکہ کی فوجی برتری ثابت ہے، صبح بیان دوں گا۔وہیں دوسری جانب ایران کی جانب سے عراق میں واقع امریکی فوج پر میزائل حملہ کرنے کے بعد امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو اور وزیر دفاع مارک ایسپر وائٹ ہاؤس پہنچے ہیں ۔امریکی وزارت دفاع ’پینٹاگون‘ نے بتایا کہ ایران نے عراق میں واقع الاسد اور اربیل فضائی اڈوں، جہاں امریکی فوج تعینات ہے وہاں درجنوں میزائل حملے کئے ہیں۔



یادرہے کہ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام لینے کے لئے بدھ کے روزعراق میں امریکی فوج اور اتحاد ی فورس پر درجنوں میزائل حملے کئے ۔ سپاہ پاسدارن ِ انقلاب ِ اسلامی ( آئی آر جی ایس ) نے بدھ کی صبح الا سد ائیر بیس پر35 راکٹ داغے ۔ الاسد ائیر بیس پرامریکی فوج تعینات ہے۔ تاہم اس حملے میں کسی مالی و جانی نقصانات کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ امریکی افسر کے حوالے سے سی این این نے بتایا کہ فی الحال کسی کے بھی مارے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔

 
First published: Jan 08, 2020 09:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading