ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونلڈ ٹرمپ بولے ۔ ہندوستان نے اچھا سلوک نہیں کیا، ابھی نہیں ہو گی کوئی بڑی ڈیل

ہندوستان دورے سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ ایک بڑا کاروباری سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن اسے وہ ابھی نہیں کریں گے۔

  • Share this:
ڈونلڈ ٹرمپ بولے ۔ ہندوستان نے اچھا سلوک نہیں کیا، ابھی نہیں ہو گی کوئی بڑی ڈیل
ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کی فائل فوٹو

واشنگٹن۔ امریکی (America) صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump)  کے ہندوستان (India) دورے کی تیاریاں زوروں پر چل رہی ہیں۔ وہیں، ہندوستان دورے سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ ایک بڑا کاروباری سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن اسے وہ ابھی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھوتہ نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن سے پہلے کیا جائے گا۔ امریکی صدر کے اس بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ ٹرمپ کے دورہ ہند کے دوران دونوں ملکوں کے بیچ کوئی بڑا کاروباری سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


اینڈریوز جوائنٹ بیس پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران ٹرمپ نے کہا’ ہم ہندوستان کے ساتھ کاروباری سمجھوتہ کر سکتے ہیں، لیکن بڑے سمجھوتے کو میں بعد کے لئے بچا رہا ہوں‘۔ بتا دیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو ہندوستان دورے پر ہوں گے۔


میڈیا رپورٹوں کے مطابق، ہندوستان اور امریکہ اس دورے کے دوران کاروباری پیکج پر دستخط کر سکتے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا دورے سے پہلے وہ ہندوستان کے ساتھ ایک کاروباری سمجھوتے کی امید کرتے ہیں؟ ٹرمپ نے کہا ’ ہندوستان کے ساتھ بڑا کاروباری سمجھوتہ تو ہو گا، ہم یہ ضرور کریں گے لیکن پتہ نہیں الیکشن سے پہلے یہ ہو پائے گا یا نہیں‘۔



ہندوستان کے ساتھ کاروباری رشتوں سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا’ ہندوستان نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا ہے‘۔ حالانکہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ ہندوستان دورے کے تئیں پرجوش ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ’ میں وزیر اعظم مودی کو بہت پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ ائیرپورٹ اور پروگرام کی جگہ کے درمیان 70 لاکھ لوگ ہوں گے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہو گا۔ اس لئے یہ بہت دلچسپ ہو گا۔ مجھے امید ہے آپ اسے پسند کریں گے‘۔
First published: Feb 19, 2020 11:35 AM IST