ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کے بعد اب ہندوستان- چین سرحدی تنازعہ پر بھی ثالثی کے لئے تیار ہیں ڈونالڈ ٹرمپ

چین (China) اور ہندوستان (India) کے سرحدی تنازعہ پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (Donald trump) نے ہندوستان اور چین کے درمیان اس سرحدی تنازعہ پر ثالثی کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

  • Share this:
پاکستان کے بعد اب ہندوستان- چین سرحدی تنازعہ پر بھی ثالثی کے لئے تیار ہیں ڈونالڈ ٹرمپ
ڈونالڈ ٹرمپ نے جی 7 کی میٹنگ منسوخ کردی

نئی دہلی: لداخ (Ladakh) میں اصل کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر چین (China) کی طرف سے ہندوستانی زمین (India Territory) پر قبضہ کے بعد پیدا ہوئے سرحدی تنازعہ مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ چین (China) اور ہندوستان (India) نے وہاں اپنے اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ اس درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (Donald trump) نے ہندوستان اور چین کے درمیان اس سرحدی تنازعہ پر ثالثی کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بھی سرحدی تنازعہ پر ثالثی کرنے کی بات کہی تھی، جس کے بعد معاملہ گرمایا تھا۔


امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے، ’ہم ہندوستان اور چین، دونوں کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ ’امریکہ دونوں کے درمیان سرحدی تنازعہ پر ثالثی کرانے کے لئے تیار ہے۔ شکریہ’۔




لداخ میں دونوں فوجیوں میں کشیدگی

واضح رہے کہ لداخ میں حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جب تقریباً 250 چینی اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان 5 مئی کو جھڑپ ہوگئی اور اس کے بعد مقامی کمانڈروں کے درمیان میٹنگ کے بعد دونوں فریق میں کچھ اتفاق رائے بنا۔ اس حادثہ میں ہندوستانی اور چینی فریق کے 100 فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ 9 مئی کو شمالی سکم میں بھی ایسا ہی حادثہ رونما ہوا تھا۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بھی سرحدی تنازعہ پر ثالثی کرنےکی بات کہی تھی۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بھی سرحدی تنازعہ پر ثالثی کرنےکی بات کہی تھی۔


وزیر اعظم مودی نے کی تھی میٹنگ

وہیں مشرقی لداخ سرحد پر ہندوستان اور چینی فوجیوں کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور تینوں فوج کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میں باہری سیکورٹی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کی فوجی تیاریوں کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ منگل کو وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ میٹںگ سے قبل تینوں فوج کے سربراہان نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو پنگونگ سو جھیل، گلوان وادی، ڈیمچوک اور دولت بیگ اولڈی کی حالت کے بارے میں جانکاری دی تھی، جہاں گزشتہ تقریباً 20 دنوں سے ہندوستان اور چین کے فوجی جارحانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔
First published: May 27, 2020 08:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading