ہوم » نیوز » عالمی منظر

دورہ ہندوستان سے عین قبل ڈنالڈ ٹرمپ کا بڑا بیان ، کہا : اس بات کو لے کر مودی سے کریں گے شکایت

  • Share this:
دورہ ہندوستان سے عین قبل ڈنالڈ ٹرمپ کا بڑا بیان ، کہا : اس بات کو لے کر مودی سے کریں گے شکایت
دورہ ہندوستان سے عین قبل ڈنالڈ ٹرمپ کا بڑا بیان ، کہا : اس بات کو لے کر مودی سے کریں گے شکایت

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اونچے امپورٹ ڈیوٹی کے ساتھ ہندوستان کئی سالوں سے امریکہ کی تجارت کو بری طرح متاثر کررہا ہے ۔ اپنے پہلے ہندوستان کے دورہ کے دوران وہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم مودی سے بات چیت بھی کریں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ 24-25 فروری کو ہندوستان کے دورہ پر آرہے ہیں ۔


ٹرمپ نے کولراڈو میں کیپ امریکہ گریٹ ریلی میں کہا کہ میں اگلے ہفتے ہندوستان جارہا ہوں اور ہم تجارت پر بات کرنے والے ہیں ۔ وہ ہمیں کئی سالوں سے بہت بری طرح متاثر کررہے ہیں ۔ ٹرمپ نے اپنے ہزاروں حامیوں کے سامنے کہا کہ وہ حقیقت میں مودی کو پسند کرتے ہیں اور وہ آپس میں تجارت پر بات چیت کریں گے ۔


انہوں نے کہا کہ ہم تھوڑی معمولی بات چیت کریں گے ، تھوڑی تجارت پر بات چیت کریں گے ۔ تصویر : رائٹر
انہوں نے کہا کہ ہم تھوڑی معمولی بات چیت کریں گے ، تھوڑی تجارت پر بات چیت کریں گے ۔ تصویر : رائٹر


انہوں نے کہا کہ ہم تھوڑی معمولی بات چیت کریں گے ، تھوڑی تجارت پر بات چیت کریں گے ۔ یہ ہمیں برح طرح سے متاثر کررہا ہے ۔ وہ ہم پر ڈیوٹیز لگاتے ہیں اور ہندوستان میں یہ دنیا کی سب سے زیادہ شرحوں میں سے ایک ہے ۔ اس دورہ سے پہلے ایسی خبریں آرہی ہیں کہ ہندوستان اور امریکہ ایک بڑے تجارتی سمجھوتے کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔

اپنے دورہ ہندوستان سے پہلے ٹرمپ نے لاس ویگاس میں ہوپ فار پریزنرس گریجویشن تقریب میں کہا کہ دونوں ملک ایک بے مثال تجارتی سمجھوتہ کرستکے ہیں ۔ حالانکہ انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی اشارہ دیا کہ اگر سمجھوتہ امریکہ کے مطابق نہیں ہوا تو اس کی کارروائی دھیمی ہوسکتی ہے ۔
First published: Feb 21, 2020 06:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading