ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹھکرا دی یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان آنے کی دعوت، روس - ایران سے معاہدہ بن گیا سبب

ہندوستان نے اپریل میں امریکی صدرکویوم جمہوریہ کے موقع پرہندوستان آنے کی دعوت بھیجی تھی۔ امریکی افسران نے دعوت نامہ موصول ہونے کی اطلاع دی تھی۔

  • Share this:
ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹھکرا دی یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان آنے کی دعوت، روس - ایران سے معاہدہ بن گیا سبب
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اورامریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

روس کے ساتھ ایس -400 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم ڈیل اورایران سے تیل معاہدہ کے بعد امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے یوم جمہوریہ پربطورمہمان خصوصی ہندوستان آنے کے مودی حکومت کی دعوت کو ٹھکرا دیا ہے۔ امریکی افسران نے ہندوستان کے سیکورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال کوخط کے ذریعہ سے یہ اطلاع دی۔


مانا جارہا ہے کہ 26 جنوری کے دوران ہی ڈونالڈ ٹرمپ کے اسٹیٹ آف یونین خطاب اورکچھ ریاستی پروگرام متعین ہوسکتے ہیں۔ ہندوستان نے اپریل میں امریکی صدرکو یوم جمہوریہ کے موقع پرہندوستان آنے کی دعوت بھیجی تھی۔ امریکی افسران نے دعوت نامہ موصول ہونے کی اطلاع  دی تھی اور کہا تھا کہ 2+2 بات چیت کے بعد ہندوستان اورامریکہ کے درمیان تناو کا ماحول ہے۔


حال ہی میں ہندوستان نے امریکی پابندیوں کی دھمکی کے باوجود روس کے ساتھ ایس -400 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم ڈیل فائنل کیا تھا، جس کی روس کے سفیرنکولیہ کداشیو نے تعریف بھی کی تھی۔ اس کے بعد ہندوستان نے ایران سے تیل درآمد روکنے اوراس میں زبردست کٹوتی کرنے جیسے امریکی دباوکو بھی خارج کردیا تھا۔


اس سے قبل ہندوستان میں 2+2 بات چیت کے دوران امریکی وزیردفاع مائک پونپیا نے کہا تھا کہ امریکہ کوامید ہے کہ ہندوستان 4 نومبر تک پابندیوں سے بچنے کے لئے عراق سے تیل درآمد پرپوری طرح سے روک لگائے گا۔ حالانکہ ہندوستان نے اس پر بہت ہی واضح الفاظ میں جواب دیا تھا اورعراق سے تیل درآمد پرروک لگانا تو دور ہندوستانی عوامی شعبوں کی کمپنیوں نے دوبارہ تیل کا نیا آرڈر دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:     ہندوستان کونہیں ہے امریکہ کی پرواہ، روس سے خریدا ایس 400 میزائیل

یہ بھی پڑھیں:      امریکہ کے آگے نہیں جھکے گا ہندوستان، روس سے معاہدہ کے بعد ایران سے تیل خریدے گا ہندوستان

یہ بھی پڑھیں:         ہندوستان نے ایسا کیا کیا کہ دھمکیاں دینے والا امریکہ ہو گیا خاموش 
First published: Oct 28, 2018 10:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading