ڈونلڈ ٹرمپ نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو دی وارننگ۔’ سنبھل کر بولیں‘ ایران کے سپریم لیڈر
ٹرمپ نے خامنہ ای کو سنبھل کر بولنے کی وارننگ دی
ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جمعہ کو ایک بیان میں ’جوکر‘قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ ایران کے لوگوں کی حمایت کرنے کا صرف دکھاوا کرتے ہیں۔
واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جوکر والے بیان کا سخت جواب دیتے ہوئے انہیں سنبھل کر بولنے کی وارننگ دی۔ ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا،’’ایران کے نام نہاد’سپریم لیڈر‘ نے امریکہ اور یورپ کے بارے میں غلط باتیں کہی ہیں۔ ان کے اپنے ملک کی معیشت درہم برہم ہے اور لوگ پریشانی سے جوجھ رہے ہیں۔انہیں اپنے الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔‘‘
The so-called “Supreme Leader” of Iran, who has not been so Supreme lately, had some nasty things to say about the United States and Europe. Their economy is crashing, and their people are suffering. He should be very careful with his words!
امریکی صدر نے ایک دیگر ٹویٹ میں ایران کو بربادی کی سمت لے جانے کے لئے ایرانی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے ان سے دہشت گردی چھوڑنے اور’ ایران کو پھر سے مہمان بنانے ‘کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا،’’امریکہ سے پیار کرنے والے ایران کے مہمان لوگ ایک ایسی حکومت چاہتے ہیں جو ان کے خوابوں کو مارنے کے بجائے ان کا احترام کرے اور انہیں حاصل کرنے کےلئے مدد کرنے میں دلچسپی رکھتی ہو۔‘‘
واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جمعہ کو ایک بیان میں ’جوکر‘قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ ایران کے لوگوں کی حمایت کرنے کا صرف دکھاوا کرتے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔