US President:جوبائیڈن نے خطاب میں کہا-مجھے کینسر، وہائٹ ہاوس نے دی صفائی-عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہوچکے ہیں ٹھیک
US President: امریکہ کے صدر جو بائیڈن اکثر اپنی تقاریر میں غلطیاں کرتے رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے وہ ٹی وی پر تقریر کر رہے تھے۔ ٹیلی پرامپٹر دیکھتے ہوئے انہوں نے غلطی سے اس پر دی گئی ہدایات کو تقریر کا حصہ سمجھ کر پڑھ لیا تھا۔
US President: امریکہ کے صدر جو بائیڈن اکثر اپنی تقاریر میں غلطیاں کرتے رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے وہ ٹی وی پر تقریر کر رہے تھے۔ ٹیلی پرامپٹر دیکھتے ہوئے انہوں نے غلطی سے اس پر دی گئی ہدایات کو تقریر کا حصہ سمجھ کر پڑھ لیا تھا۔
US President: صدر جو بائیڈن نے ایک تقریر میں دعویٰ کیا کہ انہیں کینسر ہے۔ جب اس کا ویڈیو وائرل ہوا تو لوگ حیران رہ گئے۔ اس کے بعد وائٹ ہاؤس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صدر پچھلے دنوں کی بات کر رہے تھے۔ عہدہ سنبھالنے سے پہلے انہیں میلےنوما جلد کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کا علاج ہوچکا ہے۔
بائیڈن میساچوسٹس کے سمرسیٹ میں کوئلے کے ایک سابق پلانٹ کے دورے کے موقع پر تقریر کر رہے تھے۔ آئل ریفائنریوں سے اخراج کے مضر اثرات پر بات کرتے ہوئے، بائیڈن نے ڈیلاویئر میں اپنے بچپن کے گھر کو یاد کیا اور کہا کہ وہ اور ان کے ساتھ پلے بڑھے بہت سے لوگوں کو آج کینسر ہے۔ جو بائیڈن نے کہا، ’میری والدہ چلنے کے بجائے ہمیں کار سے لے جاتی تھیں۔ گاڑی کی کھڑکی پر پھنسے ہوئے تیل کو نکالنے کے لیے ہمیں وائپرز کا استعمال کرنا پڑا۔ یہی وجہ ہے کہ میں اور میرے ساتھ پروان چڑھنے والے بہت سے لوگوں کو آج کینسر ہے، اور ایک طویل عرصے تک ڈیلاویئر کے کینسر کی شرح ملک میں سب سے زیادہ تھی۔
بائیڈن سے پہلے بھی ہوچکی ہیں غلطیاں امریکہ کے صدر جو بائیڈن اکثر اپنی تقاریر میں غلطیاں کرتے رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے وہ ٹی وی پر تقریر کر رہے تھے۔ ٹیلی پرامپٹر دیکھتے ہوئے انہوں نے غلطی سے اس پر دی گئی ہدایات کو تقریر کا حصہ سمجھ کر پڑھ لیا تھا۔ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا گیا - اینڈ آف کوٹ، ریپیٹ دی لائن۔ یعنی اقتباس کا اختتام، لائن کو دہرائیں۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔