ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی صدارتی انتخاب: ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا- ہندوستان کی ہوا بے حد خراب

US Presidential Debate: ڈبیٹ میں ڈونالڈ ٹرمپ اور جیو بائیڈن کے درمیان شمالی کوریا کو لےکرتلخ بحث دیکھنےکو ملی۔ ٹرمپ نےکہا کہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ جنگ جیسی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ہمارا ان کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔ اس پر جیو بائیڈن نے پلٹ وارکیا۔

  • Share this:
امریکی صدارتی انتخاب: ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا- ہندوستان کی ہوا بے حد خراب
امریکی صدارتی انتخاب: ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا- ہندوستان کی ہوا بے حد خراب

نئی دہلی: کورونا وبا (Corona Epidemic) کے درمیان امریکہ (America) میں ہونے والے صدارتی انتخاب (Presidential elections) کو لے کر تشہیر زوروں پر ہے۔ جمعہ کو ہوئی صدارتی ڈیبیٹ میں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ (President Donald Trump) اور جیو بائیڈن (Joe Biden) رائے دہندگان کو لبھانےکی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں کہا ہے کہ ہمارے پاس کورونا وائرس کا ایک ٹیکہ (Coronavirus vaccine) آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں اسپتال میں تھا اور یہ میرے پاس تھا۔ صدارتی ڈیبیٹ کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان کا بھی ذکرکیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کو لے کر لڑائی میں ہندوستان، روس اور چین کا ریکارڈ خراب رہا ہے۔


ڈیبیٹ میں ڈونالڈ ٹرمپ اور جیو بائیڈن کے درمیان شمالی کوریا کو لےکر تلخ بحث دیکھنے کو ملی۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےکہا کہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ جنگ جیسی صورتحال میں نہیں ہیں۔ ہمارے ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ اس پر جیو بائیڈن نے پلٹ وار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہٹلر کے یوروپ پر حملہ کرنے سے پہلے بھی ہمارے اس کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔


امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےکہا کہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ جنگ جیسی صورتحال میں نہیں ہیں۔ ہمارے ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ اس پر جیو بائیڈن نے پلٹ وار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہٹلر کے یوروپ پر حملہ کرنے سے پہلے بھی ہمارے اس کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔ تصویر: اے پی
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےکہا کہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ جنگ جیسی صورتحال میں نہیں ہیں۔ ہمارے ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ اس پر جیو بائیڈن نے پلٹ وار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہٹلر کے یوروپ پر حملہ کرنے سے پہلے بھی ہمارے اس کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔ تصویر: اے پی


ویکسین کو لے کر ایک دوسرے پر ہوئے حملہ آور

بحث کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کے پاس جلد ہی کورونا ویکسین دستیاب ہوگی۔ جبکہ جو بائیڈن نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے پاس کووڈ-19 سے لڑنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔ جو بائیڈن نے کہا کہ کووڈ-19 سے ہوئی اموات کے لئے ذمہ دار شخص کو صدر نہیں بنے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنائیں گے کہ ہر کوئی ماسک پہنے اور ریپیڈ ٹسٹنگ کی جائے۔

کورونا وائرس کو بتایا چین کی غلطی

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیویارک ’بھوتیا شہر’ میں تبدیل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بند نہیں کرسکتے نہیں تو ملک کے لوگ خود کشی کرنا شروع کردیں گے۔ کورونا وائرس سے امریکہ میں ہوئی اموات پر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ میری غلطی نہیں ہے، یہ جیو بائیڈن کی بھی غلطی نہیں ہے، یہ چین کی غلطی ہے، جو امریکہ میں آئی۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 23, 2020 08:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading