ہوم » نیوز » عالمی منظر

US Election Result 2020: کانٹے کے مقابلے میں جوش میں ٹرمپ، کہا۔ ہم تو الیکشن جیت چکے

امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ 41 ریاستوں کے نتائج آ گئے ہیں۔ اس درمیان ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس سے امریکی عوام کو خطاب کیا۔ ٹرمپ نے کہا ' ہم الیکشن جیت رہے ہیں۔ جشن کے لئے تیار رہئے'۔

  • Share this:
US Election Result 2020: کانٹے کے مقابلے میں جوش میں ٹرمپ، کہا۔ ہم تو الیکشن جیت چکے
US Election Result 2020: کانٹے کے مقابلے میں جوش میں ٹرمپ، کہا۔ ہم تو الیکشن جیت چکے

امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ 41 ریاستوں کے نتائج آ گئے ہیں۔ اس درمیان ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس سے امریکی عوام کو خطاب کیا۔ ٹرمپ نے کہا ' ہم الیکشن جیت رہے ہیں۔ جشن کے لئے تیار رہئے'۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں امریکی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ لاکھوں لوگوں نے ہمارے لئے ووٹ کیا ہے۔ کچھ لوگ ہمارے ووٹروں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم لوگ بڑی جیت کی تیاری کر رہے تھے، لیکن اچانک ماحول بدلنے لگا ہے۔ ٹرمپ نے کہا' ہم نے ٹیکساس اور فلوریڈا میں بڑے فرق سے جیت حاصل کی، لیکن ان ووٹوں کو جوڑا نہیں جا رہا ہے۔ ہم نارتھ کیرولینا میں آگے چل رہے ہیں۔ کئی جگہوں پر فراڈ ہو رہا ہے۔ اس کے خلاف ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ' میں صاف صاف بولوں تو ہم الیکشن جیت چکے ہیں۔ بائیڈن جانتے ہیں کہ وہ ہار رہے ہیں۔ وہ ہار رہے ہیں اس لئے عدالت جانے کی تیاری کر رہے ہیں'۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ' جیسی جیت کی امید کر رہے ہیں، ہمیں ویسی ہی جیت ملے گی۔ ہم دھیرے دھیرے جیت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ پورا بھروسہ ہے کہ جیت ملے گی اور آسانی سے جیت ملے گی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم پنسلوانیا میں جیت رہے ہیں۔ مشی گن میں بھی ہماری جیت ہونے والی ہے'۔

امریکہ میں رائے دہندگان کے لئے اقتصادی، نسلی اور نابرابری اہم ایشوز

واضح رہے کہ امریکہ میں اقتصادی مسائل اور نسلی عدم استحکام رائے دہندگان کے لئے سب سے اہم مسائل ہیں ، جب کہ رائے دہندگان میں صرف ایک تہائی ووٹرز کووڈ 19 کو ایک اہم مسئلہ سمجھتے ہیں۔ سی این این نیوز چینل کے ذریعہ کئے گئے سروے میں 34 فیصد رائے دہندگان نے معیشت کو ایک بڑا مسئلہ قراردیا ۔ اسی دوران 21 فیصد نے نسلی عدم استحکام کو بنیادی مسئلہ قرار دیا ، جبکہ صرف 18 فیصد نے کورونا وائرس کی وبا کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ کووڈ 19 سے امریکہ بری طرح متاثر ہے اور اس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں اور متاثرین کے معاملہ میں دنیا میں پہلے نمبر ہے۔ اسی طرح 11 فیصد رائے دہندگان نے جرائم ، سیکورٹی اور صحت کی دیکھ بھال کی پالیسی کو ایک اہم مسئلہ قرار دیا۔ یہ اعدادوشمار فون کے ذریعے 115 مقامات پر 7،774 رائے دہندگان کے درمیان کرائے گئے سروے کے ساتھ 4،919 ووٹروں کے ساتھ تیار کیے گئے ہیں۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 04, 2020 01:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading