ہوم » نیوز » عالمی منظر

US Presidential Election 2020 : جانئے امریکی نائب صدور کیا کرتے ہیں؟

US Presidential Election 2020 : ابتدا میں امریکی نائب صدر کا کردار مزاق کا نشانہ بنا کرتا تھا مگر وقت کے ساتھ اس عہدے کے اختیارات اور اہمیت میں اضافہ ہوتا گیا۔

  • Share this:
US Presidential Election 2020 : جانئے امریکی نائب صدور کیا کرتے ہیں؟
US Presidential Election 2020 : جانئے امریکی نائب صدور کیا کرتے ہیں؟ (Reuters)

نیلسن راک فیلر نے ابتدا میں اس عہدے کے لیے انہیں لانے کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی کہ اُن کی شخصیت "کسی ایسے فالتو آلے کی طرح نہیں ہے جسے بوقت ضرورت استعمال کیا جائے۔” تاہم انہوں نے ۱۹۷۴ء میں صدر نکسن کے استغفے کی وجہ سے اچانک پیدا ہونے والے بحران کے بعد یہ عہدہ قبول کر لیا۔


کرسٹوفر ڈیوائن ڈیٹن یونیورسٹی میں نائب صدر سے متعلق سیاسیات کا مطالعہ کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہوسکتا ہے بعض لوگ اب بھی یہ کہیں کہ اس عہدے کا زیادہ تر تعلق صدر کی جگہ جنازوں میں شرکت کرنے سے ہے۔ مگر "وقت بدل چکا ہے۔ ”حقیقی معنوں میں یہ ایک اہم عہدہ بن چکا ہے۔


راک فیلر کو چننے والے جیرالڈ فورڈ جب ملک کا سب سے بڑا عہدہ یعنی صدارت سنبھالنے کے لیے وائٹ ہاؤس منتقل ہوگئے تو اس سے ثابت ہو گیا کہ نائب صدور کتنے اہم ہوتے ہیں۔


آئینی بنیادیں

ابتدائی طور پر امریکہ کے آئین میں امریکی نائب صدور کا بہت چھوٹا سا کردار رکھا گیا۔ آئین نائب صدر کو امریکی سینیٹ میں دونوں سیاسی پارٹیوں کے برابر کی تعداد میں ووٹوں کی صورت میں فیصلہ کن ووٹ کا حق دیتا ہے اور سینیٹ کے پریزائڈنگ آفیسر کی حیثیت سے کام کرنے کا کہتا ہے۔ اس طور پر شروع کے نائب صدور اپنا زیادہ تر وقت سینیٹ میں گزارا کرتے تھے۔ سینٹ لوئس یونیورسٹی کے قانون کے سکول کے ریٹائرڈ پروفیسر اور نائب صدارت کی تارِیخ کے ماہر، جوئل کے گولڈ سٹین نے بتایا"انیسویں صدی کے بیشتر حصے میں نائب صدارت بنیادی طور پر ایک آئینی عہدہ ہی ہوا کرتی تھی اور نائب صدر سینیٹ میں مستقلاً موجود رہ کر سینیٹ کی صدارت کیا کرتا تھا۔”

آئین نائب صدر کو امریکی سینیٹ میں دونوں سیاسی پارٹیوں کے برابر کی تعداد میں ووٹوں کی صورت میں فیصلہ کن ووٹ کا حق دیتا ہے اور سینیٹ کے پریزائڈنگ آفیسر کی حیثیت سے کام کرنے کا کہتا ہے۔ لہذا شروع کے نائب صدور اپنا زیادہ تر وقت سینیٹ میں گزارا کرتے تھے۔ سینٹ لوئس یونیورسٹی کے قانون کے سکول کے ریٹائرڈ پروفیسر اور نائب صدارت کی تارِیخ کے ماہر، جوئل کے گولڈ سٹین نے بتایا"انیسویں صدی کے بیشتر حصے میں نائب صدارت بنیادی طور پر ایک آئینی عہدہ ہی ہوا کرتی تھی اور نائب صدر سینیٹ میں مستقلاً موجود رہ کر سینیٹ کی صدارت کیا کرتا تھا۔”

ابتدائی برسوں میں نائب صدور صدارتی نامزدگی کی انتخابی مہم میں نظریاتی یا جغرافیائی توازن برقرار رکھنے کی غرض سے چنے جاتے تھے۔ ڈیوائن کے مطابق نائب صدر چننے میں اِن ترجیحات کی اہمیت اب بہت زیادہ کم ہو گئی ہے۔ ڈیوائن کہتے ہیں، "(آج) جغرافیے کی اہمیت کم اور تجربے کی اہمیت کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔”



نائب صدر کے بڑھتے ہوئے فرائض

حالیہ عشروں میں صدور نے بذات خود اس عہدے کو وسعت دینے کا انتخاب کیا۔ اس کا آغاز جمی کارٹر سے ہوا۔ وہ ۱۹۷۶ء میں صدر منتخب ہوئے۔ واشنگٹن ان کے لیے ایک اجنبی جگہ کی حیثیت رکھتا تھا۔ تاجر ہونے کی حیثیت سے کارٹر نے محسوس کیا کہ ملک کو نائب صدر کے عہدے پر کام کرنے والے شخص سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔  گولڈ سٹین کے مطابق انہوں نے والٹر مونڈیل کو ایک حقیقی شراکت کار اور مشیر کے طور پر استعمال کیا۔

مونڈیل کو سینیٹ میں ہی نہیں بٹھا دیا گیا۔ انہیں وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ میں اپنے پسند کی دفتر کی جگہ بھی دی گئی۔ کارٹر سے ملنے کے لیے وہ کسی بھی وقت اووَل آفس میں جا سکتے تھے۔ انہیں اجلاس اور فیصلوں میں شامل کیا جاتا تھا۔ گولڈ سٹین کے مطابق نائب صدر کے عہدے کے لیے یہ ایک ایسی انتہائی اہم پیش رفت تھی جسے  بعد میں آنے والے صدور نے برقرار رکھا۔

جب صدر فرینکلن ڈی روز ویلٹ کا ۱۹۴۵ء میں انتقال ہوا تو اس وقت جو کچھ ہوا کارٹر اس سے جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ روز ویلٹ کے نائب صدر، ہیری ایس ٹرومین کو علیحدہ کر کے ملک کے جوہری بم بنانے کے ایک خفیہ منصوبے کے بارے میں بتایا گیا۔

گولڈ سٹین نے کہا، "کارٹر نے سوچا کہ یہ سیدھی سادی ایک خوفناک بات ہے کہ ایک ایسا شخص (جو کہ) دل کی ایک دھڑکن کے فاصلے پر ہے، (اپنے فرائض) کے لیے تیار نہ ہو۔”

امریکی نائب صدر کو حالیہ حکومتوں میں صدر کا ایک بڑا متبادل قرار دیا جا سکتا ہے۔

گولڈ سٹین نے کہا کہ وفاقی حکومت کا توسیع شدہ کردار ایک قابل جانشین کے ہونے کو ملک کے ابتدائی دنوں کے مقابلے میں اب کہیں زیادہ اہم بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید خطرات کا مطلب ہے کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ کسی بحران کے دوران کوئی (یعنی نائب صدر) فرائض سنبھالنے کے لیے تیار ہو۔

سینیٹ میں دونوں سیاسی پارٹیوں کے ووٹوں کی برابر تعداد کی صورت میں فیصلہ کن ووٹ ڈالنے اور اُس وقت صدارتی فرائض ادا کرنے کے علاوہ جب کہ صدر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر سکے، نائب صدور پر مندرجہ ذیل نئی ذمہ داریاں پڑ چکی ہیں۔

2۔ وہ مخصوص موضوعات کے بارے میں کمیشنوں اور دیگر پروگراموں کی قیادت کرتے ہیں۔ صدر کے پاس کسی خاص موضوع پر دی جانے والی توجہ دکھانے کا یہ ایک راستہ ہے۔ مثال کے طور پر ایلگور نے صدر بل کلنٹن کی "بنیادی حکومتی تبدیلیوں کے عنوان سے کی جانے والی کاوشوں کی قیادت کی۔ ”

2۔وہ  ایسے وقت پر ، خاص طور پر بیرونی ملکوں کے دورے کرتے ہیں جب کسی دوسرے ملک کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے صدر تیار نہیں ہوتا مگر وہ ایک اعلیٰ سطحی ایلچی بھیجنا چاہتا ہے۔

3۔ وہ ایسے مشیروں کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں جن کی تمام تر وفاداریاں کسی بھی دوسرے گروپ کے مقابلے میں واضح طور پر صدر کے ساتھ ہوتی ہیں۔

ڈیوائن نے کہا، "اگر انہیں مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ مضبوط اتحادی ثابت ہو سکتے ہیں یعنی ایسے اتحادی جن کو افسر شاہی کے شعبے کے حوالے سے اپنا دفاع نہیں کرنا پڑتا۔”

شیئر امیریکہ آرٹیکل

بشکریہ: اسپَین میگزین، امریکی سفارت خانہ، نئی دہلی
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 13, 2020 12:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading