ریپبلکن پارٹی کی جانب سے 2024 کے صدارتی عہدے کا انتخاب لڑنے کے اعلان کے ہندوستانی نژاد امریکی سیاستداں نکی ہیلی نے بدھ کو آفیشل طور پر انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے ساوتھ کیرولینا سے اپنی انتخابی مہم شروع کی۔ اس موقع پر ہیلی نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی اس انتخابی لڑائی کے لیے وقف کردی ہے۔ ایک مضبوط اور پروقار امریکہ کے لیے وہ صدارتی عہدے کے لیے میدان میں اتر رہی ہیں۔
ہیلی نے کہا، ’ میں آپ کے سامنے تارکین وطن کی بیٹی، ایک جنگجو کی بیوی اور دو بچوں کی ماں کے طور پر کھڑی ہوں۔ میں نے ساوتھ کیرولینا کے گورنر اور اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ ان سب سے بالاتر، میں ایک خوددار امریکی شہری ہوں، جسے پتہ ہے کہ ہمارے سب سے اچھے دن آنے ابھی باقی ہیں، اگر ہم متحدہ ہوں اور اپنے ملک کو بچانے کے لیے لڑیں۔‘
جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر ہیلی نے کہا کہ ان کے والدین بہتر زندگی کی تلاش میں ہندوستان سے امریکہ آئے اور جنوبی کیرولینا کے بامبرگ میں آباد ہوئے۔ انہوں نے کہا، میرے والدین ہر روز ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو یاد دلاتے تھے کہ امریکہ ہمارے بدترین دن میں ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم اس کے لیے شکر گزار ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن پر حملہ کرتے ہوئے ہیلی نے کہا کہ آج امریکہ پچھڑ رہا ہے۔ جوبائیڈن اس ناکامی کی علامت ہیںَ اب ہمارے لیڈر حکومت پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں اور امریکہ کے لوگوں پر بہت کم بھروسہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی قرض 30 ٹریلین ڈالر ہے۔ یہ وہ امریکہ نہیں ہے، جس کے لیے میرے والدین یہاں آئے تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔