نیویارک۔ شام میں جہاں گیس متاثرین کو فوری طبی امداد، زخمیوں کو علاج اور بچوں و خواتین کو خوراک اور بنیادی چیزوں کی فراہمی انتہائی ضروری ہے، وہیں دنیا کی دو بڑی طاقتیں آپس میں الجھی ہوئی ہیں۔ شورش زدہ شام کے لوگ دنیا کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ گیس کے معاملہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام کی جانب سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر ’کیمیائی حملہ‘ کے حوالہ سے روس اور امریکہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ شام میں ’کیمیائی حملہ‘ کا ڈرامہ اسٹیج کیا گیا، دوما کے واقعہ پر امریکہ کی ’فوجی کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں‘ جبکہ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ ’روس کے ہاتھوں پر شامی بچوں کا خون ہے‘۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے رکن ممالک پر شام میں ہوئے ’کیمیائی حملے‘ کی کمزور الفاظ میں مذمت کرنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی جانب سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر ’کیمیائی حملہ‘ کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام سے متعلق ’بڑے فیصلوں‘ کے بارے میں آئندہ دو دن میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔ بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے روس کے صدر بشار الاسد کو ’عفریت‘ قرار دیتے ہوئے کہا ’’اگر سلامتی کونسل نے اس حوالہ سے کوئی کارروائی نہ کی تو امریکہ اس کا جواب دے گا‘‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔