ہوم » نیوز » عالمی منظر

شام میں ایس-300 میزائل نظام کی تعیناتی روس کی ’بڑی بھول‘ : امریکہ

امریکہ نے کہا کہ شام میں ایس-300 میزائل دفاعی نظام کی تعیناتی کا روس کا حالیہ فیصلہ اس کی ’بڑی بھول‘ ہوگی۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 25, 2018 01:12 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شام میں ایس-300 میزائل نظام کی تعیناتی روس کی ’بڑی بھول‘ : امریکہ
فائل فوٹو

امریکہ نے کہا کہ شام میں ایس-300 میزائل دفاعی نظام کی تعیناتی کا روس کا حالیہ فیصلہ اس کی ’بڑی بھول‘ ہوگی۔امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ اس فیصلے سے اس خطے میں پہلے سے پھیلے تنازعہ اور بڑھ جائےگا اس لئے اسے اپنے اس فیصلے پر پھرسے غور کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ایرانی فوجی ایران کی سرحد پر تعینات ہیں ،تب تک امریکی فوجی شام سے نہیں ہٹیں گے۔

روس کے صدر ولادیمر پوتن نے پیر کو شام کے صدر بشار الاسد سے بات کرکے انہیں شام کے ٖفضائی دفاعی نظام کو مضبوط کرنے سے متعلق اپنے فیصلے کے بارے میں اطلاع دی۔اس میں شام کو سطح سے ہوا میں مار کرنے والا ایس -300میزائل نظام مہیا کرانا شامل ہے۔

اس سے پہلے روس کے وزیردفاع سرگئی شوئگو نے کہا کہ ایک ہفتے پہلے شام کے ذریعہ اس کے فضائی علاقے میں ایک روسی فوجی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد ایسی واقعات دہرائے جانے پر پابندی لگانے کےلئے شام کو فضائی دفاعی میزائل نظام کی فراہمی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہونےسےروس فوج کے 15اراکین مارے گئے تھے۔

شوئگو نے کہا،’’ایک جدید ایس -300 فضائی دفاعی میزائل نظام دو ہفتے کے اندر شام بھیج دیا جائے گا۔اس نظام سے شامی فوج کی جنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔روس طیاروں کو ناکام کرنے والی شامی اکائیوں کو روسی ٹریکنگ اور سمت کی نشاندہی کرنے والے نظام سے لیس کرے گا تاکہ وہ اس کے ملک کے طیارون کی شناخت کرسکے۔

First published: Sep 25, 2018 01:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading